8 سالہ لڑکا آدھی رات کو اپنی ماں کی گاڑی کو بغیر اجازت تیز رفتار میں چلا کر محظوظ ہوتا رہا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 23 اگست 2019 23:51

8 سالہ لڑکا آدھی رات کو  اپنی ماں کی گاڑی  کو بغیر اجازت تیز رفتار میں چلا کر محظوظ ہوتا رہا

جرمنی میں ایک 8 سالہ لڑکے کو پولیس نے  اس وقت اپنی تحویل میں لے لیا جب وہ آدھی رات کو اپنی ماں کی گاڑی بغیر اجازت کے چلا رہا تھا۔ بی بی سی کے مطابق لڑکا، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، بدھ کو ڈورٹمنڈ شہر کی طرف جاتا دکھائی دیا۔ یہ لڑکا ازوئست میں واقع پنے گھر سے 51 کلومیٹر دور پہنچ گیا تھا۔
زوئست پولیس کے  مطابق لڑکے نے انہیں بتایا کہ  وہ بس تھوڑی سی ڈرائیونگ کرنا چاہتا تھا۔

اس کے بعد لڑکا زور سے رونے لگا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اندھیری ہائی وے پر لڑکے نے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی گاڑی چلائی اور اپنی گاڑی کو  پارکنگ لاٹ میں بھی لے گیا۔خوش قسمتی سے اس واقعے میں لڑکا یا کوئی اور شخص زخمی نہیں ہوا۔
لڑکے کی ماں نے 1 بجکر 15 منٹ پر اپنے بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ کرائی تھی۔ لڑکے کی ماں جب جاگی تو انہوں نے اپنے بیٹے اور اپنی واکس ویگن گولف دونوں کو غائب پایا۔لڑکے کی ماں نے بتایا کہ اُن کا بیٹا اس سے پہلے پرائیویٹ پراپرٹی  میں گاڑی چلا چکا ہے۔ اسے بمپر کار اور گو-کارٹس چلانے کی بھی اجازت تھی۔

8 سالہ لڑکا آدھی رات کو  اپنی ماں کی گاڑی  کو بغیر اجازت تیز رفتار میں ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu