ایک خاتون سمجھیں کہ کان میں پانی ہے لیکن یہ تو زہریلی مکڑی نکلی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 24 اگست 2019 23:53

ایک خاتون سمجھیں کہ  کان میں پانی ہے لیکن یہ تو زہریلی مکڑی نکلی

تیراکی کے بعد  ایک خاتون، سوسی ٹویرس ،  کو محسوس ہوا کہ ان کے کان میں پانی چلا گیا ہے۔ کنساس سٹی، مسوری  سے تعلق رکھنے والی سوسی نے سمجھا کہ کسی الرجی کی وجہ سے اُن کے کان میں  پانی جمع ہوگیا ہے لیکن جب وہ ڈاکٹر کے پاس معائنے کے پہنچی تو اُن کا اندازہ غلط ثابت ہوا۔ڈاکٹروں نے سوسی کے کان کا معائنہ کیا تو اس میں سے  ایک زہریلی بھوری مکڑی دریافت ہوئی۔


رپورٹس کے مطابق جب ایک میڈیکل اسسٹنٹ نے سوسی کےکان کا معائنہ کیا تو فوراً ہی وہ اپنےساتھیوں کو بلانے کے لیے بھاگی۔میڈیکل اسسٹنٹ نے سوسی کو بتایا کہ اُن کے کان میں ایک کیڑا ہے، یہ سن کر سوسی نے پرسکون رہنے کی کوشش کی۔
ڈاکٹروں نے سوسی کو بتایا کہ اس مکڑی نے ابھی تک کان میں نہیں کاٹا تھا۔ سوسی نے میڈیا کو بتایا  کہ اس کے بعد وہ کانوں میں   روئی ڈال کر سونے لگی ہیں تاکہ مزید کوئی کیڑا اُن کےکانوں میں نہ گھس سکے۔

(جاری ہے)


اس بھوری مکڑے کے کاٹنے کی صورت میں انسان کو شدید درد ہوتا ہے،  متلی ہوتی ہے اور سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے۔ یہ مکڑیاں عام طور پر نہیں کاٹتیں لیکن انہیں چھوا جائے تو یہ کاٹ بھی لیتی ہیں۔
ان مکڑیوں کو وائلن مکڑیاں بھی کہا جاتا ہے کیونکہ ان کے سر پر وائلن کی شکل کے پیچ ہوتے ہیں ۔ یہ  اپنے جال پر آرام کرنے کی بجائے چلتی اور دوڑتی رہتی ہیں۔


گزشتہ دنوں چین کے ایک آدمی، ویلز سے تعلق رکھنے والی ایک عورت ، ایک بھارتی عورت اور اوریگون سے تعلق رکھنے والے 9 سالہ لڑکے کے کانوں میں بھی مکڑی کے  پھنسنے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔
کان میں پھنسے کیڑے مکوڑوں کو  گرم منرل آئل، اولیو آئل اور بے بی آئل ڈال کر نکالا جا سکتا ہے۔ نظر آنے پر اسے چمٹی سے پکڑ کر بھی نکالا جا سکتا ہے اور ربر بلب سرنج اورنیم  گرم پانی سے بھی نکالا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu