110 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے والے ڈرائیور کی روکے جانے پر دلچسپ وضاحت

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 1 ستمبر 2019 23:57

110 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے والے ڈرائیور کی روکے جانے پر دلچسپ وضاحت

پولیس نے کیمبرج شائر کے قریب  ایک ڈرائیور کو 110 میل فی گھنٹہ کی رفتار پر گاڑی چلاتے ہوئے  روکا تو ڈرائیور نے دلچسپ وضاحت پیش کی۔ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ اسے ٹوائلٹ جانا تھا، جس کی وجہ سے وہ تیزی سے گاڑی چلا رہا تھا۔

(جاری ہے)


پولیس نے خراب موسم میں 100 میل سے زیادہ رفتار پر جاتی ایک مرسیڈیز کو روکا تو ڈرائیور نے بتایا کہ اسے ٹوائلٹ جانا ہے، جس کی وجہ سے وہ تیزی سے گاڑی چلا رہا ہے۔

بی سی ایچ روڈ پولیسنگ یونٹ نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ  پیشہ ور ہیوی گڈز وہیکل ڈرائیور اپنے  کیے پر شرمندہ ہے لیکن اسے ٹوائلٹ جانا تھا۔اتنی تیز رفتاری سے  گاڑی چلانے پر ڈرائیور کا لائسنس بھی منسوخ ہو سکتا ہےا ور جرمانہ  یا پینلٹی پوائنٹس کی سزا بھی دی جاتی ہے، اب یہ عدالت کے اختیا ر میں ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu