پانچ انچ لمبا انگوٹھا دکھانے پر نوجوان راتوں رات مشہور ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 1 ستمبر 2019 23:57

پانچ انچ لمبا انگوٹھا دکھانے پر نوجوان راتوں رات مشہور ہوگیا

ایک طالب علم اس وقت مشہور ہوگیا، جب انہوں نے اپنا 5 انچ  لمبا انگوٹھا ایک ٹک ٹوک  ویڈیو میں دکھایا۔جیکب پینا کا تعلق ویسٹ پورٹ،  میساچوسٹس ہے۔ انہیں  تھمب بوائے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

20 سالہ جیکب کا کہنا ہے کہ انہیں بالکل بھی اندازہ نہیں کہ اُن کا انگوٹھا  باقی ہاتھ کی نسبت زیادہ بڑا کیوں ہے لیکن وہ  انٹرنیٹ پر اسے دکھا کر لوگوں کو حیران کرتے رہتے ہیں۔ اپنے انگوٹھے کی وجہ سے ہی   ہفتے سے اب تک ٹک ٹوک پر اُن کے فالورز کی تعداد 1 لاکھ 45 ہزار ہوچکی ہے۔اُن کی ایک ویڈیو تو 20 لاکھ بار لائک کی جا چکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جب وہ لوگوں کو اپنا انگوٹھا دکھاتے ہیں تو لوگ پہلے خوفزدہ ہو جاتے ہیں،  پھر اپنے انگوٹھوں کے ساتھ تقابل کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu