اب فرانس کے نائٹ کلب میں روبوٹ پول ڈانسر ڈانس کریں گے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 2 ستمبر 2019 23:52

اب فرانس کے نائٹ کلب میں روبوٹ پول ڈانسر  ڈانس کریں گے

روبوٹس اور مصنوعی ذہانت انسانی ملازمتوں کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔ حد تو یہ ہے کہ اب  اس سے پول ڈانسر کی ملازمت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
فرانسیسی شہر نانت میں  اب روبوٹ پول ڈانسنگ کریں گے۔ یہ پول ڈانسر روبوٹ اونچی  ایڑی کے جوتے پہنے ہونگے اور ان کے سر پر سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہونگے۔

(جاری ہے)

اگلے ہفتے نانت شہر کے ایس سی کلب کے قیام کے پچاس سال مکمل ہونے پر ان پول ڈانسر روبوٹ کو باقاعدہ طور پر پیش کر دیا جائے گا
پول ڈانسر روبوٹس کا خیال برطانوی آرٹسٹ گیلس واکر سے پیش کیا تھا۔

انہوں نے ان روبوٹس کے دھات کے جسمانی اعضا کو پلاسٹک مینکیوئن سے بدل دیا تھا۔
اس نائٹ کلب کے مالک کا کہنا ہے کہ کلب میں دو نئے روبوٹس کی شمولیت کے باوجود اس وقت کلب میں کام کرنے والے 10 انسانی ڈانسرز کو ملازمت سے نہیں نکالا جائے گا۔ ان روبوٹس کا متعارف کرانے کا مقصد صرف ٹیکنالوجی کو سراہنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu