جاپان کا انوکھا کیفے، جہاں داخل ہوتے ہی کلر نگ بک میں ہونے کا گماں ہوتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 2 ستمبر 2019 23:52

جاپان کا انوکھا کیفے، جہاں داخل ہوتے ہی کلر نگ بک میں ہونے کا گماں ہوتا ہے

ٹوکیو کے شن اوبوکو مضافات میں ایک ایسا انوکھا کیفے کھلا ہے، جو بہت تیزی سے ٹوکیو کا مقبول ترین کیفے بن گیا ہے۔ 2 ڈی کیفے (2D Cafe) ایک ایسی جگہ ہے جہاں داخل ہوکر آپ کولگے گا کہ  آپ حقیقی زندگی کے خاکوں کا حصہ بن گئے ہیں۔
اسی طرح کا ایک کیفے Cafe Yeonnam-dong 239-20 پچھلے سال سؤل ، جنوبی کوریا میں بھی کھلا تھا لیکن اس کا جاپان کے اس 2 ڈی کیفے سے کوئی تعلق نہیں۔

2 ڈی کیفے  اس وقت انسٹاگرام کی مشہور شخصیات کی پسندیدہ ترین جگہوں میں شامل ہوگیا ہے۔
مونوکروم ڈیکوریشن  میں 3 ڈی نشتیں اور دیکھنے میں 2 ڈی ، متاثر کن تصاویر بنانے کے لیے بہترین مقام ہے۔ یہاں آنے والوں کو لگتا ہے کہ وہ مختلف جہتوں میں آ گئے ہیں۔ ایک جاپانی بلاگر نونیپو پونیکو کا کہنا ہے کہ اس جگہ آ کر ایسا لگتا ہے جیسے آپ کلرنگ بک میں آ گئے ہوں، یہاں کرسیوں کو دیکھ کر بھی ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ حقیقی کرسیاں نہیں بلکہ کرسیوں کے خاکے ہیں۔

(جاری ہے)


2 ڈی کیفے کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے انسٹاگرام  پر تصویریں  پوسٹ کرنے والوں کا کوئی خواب پورا ہو گیا ہو۔ یہ کیفے  لوگوں کی  یہاں تصویریں اور ویڈیو بنانے پر حوصلہ افزائی کرتا ہے۔یہ کیفے صرف تصویریں بنانے کے لیے ہی بہترین جگہ نہیں۔ یہاں آنے والے لوگوں کا دعویٰ ہے کہ 2 ڈی کیفے کے کھانے بھی کافی لذیذ ہوتے ہیں۔ لوگوں کو یہاں کی آئس کریم، مشروبات اور چائے بھی بہت پسند ہے۔
اس کیفے کی چند تصاویر آپ بھی دیکھیں۔


Browse Latest Weird News in Urdu