امتحان میں نقل سے روکنے کے لیے طلباء کوسروں پر گتے کے ڈبے پہنانے والا استاد تنقید کا نشانہ بن گیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 2 ستمبر 2019 23:53

امتحان میں نقل سے  روکنے کے لیے طلباء کوسروں پر  گتے کے ڈبے  پہنانے والا استاد تنقید کا نشانہ بن گیا

میکسیکو سے تعلق رکھنے والے  ایک ہائی سکول کے استاد کو ان دنوں شدید تنقید کا نشانہ بنایا  جا رہا ہے۔ اس استاد نے طلبا کو نقل سے روکنے کے  لیے سروں پر گتے کے ڈبے پہنائے تھےتاکہ طلبا صرف سامنے دیکھ سکیں۔
میکسیکو کی ریاست  تلاکسکالا کے کالج آف بیچلرز کے کیمپس 01  ال سابینال  کے ڈائریکٹر لوئز جواریز  پر الزام ہے کہ انہوں نے طلبا کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اُن کی تذلیل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر جب کمرہ امتحان کی  تصویر وائرل ہوئی تو لوئز جواریز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔تصویر میں طلبا کو سروں پر گتے کے ڈبے پہنے اور امتحان دیتے دکھایا گیا ہے۔طلباء کے والدین نے یہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور ایک مشترکہ بیان میں   محکمہ تعلیم کے حکام سے معاملے کا نوٹس لینے اور استاد کو ملازمت سے نکالنے کا کہا ہے۔

(جاری ہے)


پچھلے ہفتے طلباء کی تصویر  سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد اسے ہزاروں کی تعداد میں شیئر کیا، جہاں بہت سے لوگوں نے استاد کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں بہت سے لوگوں  نے نقل روکنے کا موثر طریقہ دریافت کرنے پر استاد کو مبارک باد بھی دی۔
ایک شخص نے تصویر پرتبصرہ کرتے ہوئے  کہا کہ استاد نے طلباء کو نقصان پہنچائے بغیر  نقل کو روکا  جو قابل تعریف ہے، والدین کو بچوں کی تعلیم کی فکر ہونی چاہے نہ  کہ اُن کے سروں پر رکھے  گتے کے ڈبوں کی۔
استاد  لوئز جوایز  نے مقامی رپورٹروں کو بتایا کہ  انہوں نے کمرہ امتحان میں  بس طلباء کی نگرانی کی تھی،سروں پر  گتے کے ڈبے پہننے کا فیصلہ بچوں کا اپنا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu