چینی شخص نے انسٹنٹ نوڈلز کے 2 ہزار پیکٹوں سے بچوں کے لیے کھیلنے کا گھر بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 11 ستمبر 2019 23:52

چینی شخص نے انسٹنٹ نوڈلز کے 2 ہزار پیکٹوں سے  بچوں کے لیے  کھیلنے کا گھر بنا لیا

چین میں  جلدہی باپ بننے والے ایک شخص نے   اپنے نازائیدہ  بچے کے لیے   انسٹنٹ نوڈلز کے 2 ہزار زائد المیعاد  پیکٹوں سے کھیلنے کا  گھر بنا کر عالمی شہ سرخیوں میں جگہ بنا لی۔
شمال مشرقی چین کے صوبے جیلن کی ہوانڈین کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے مسٹر ژہانگ نے اس  غیر معمولی پلے ہاؤس کی تصویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی تو یہ فوراً ہی وائرل ہو گئیں۔ جلد ہی چینی رپورٹروں نے اُن کا پتا چلا لیا۔

انہوں نے رپورٹروں کو بتایا کہ انہوں  نے ہزاروں زائد المیعاد نوڈلز کے  پیکٹوں سے چار دنوں میں یہ پلے ہاؤس بنایا ہے۔ان کو ایک ساتھ جوڑنے کے لیے گلیو کا استعمال کیا گیا ہے۔
ژہانگ نے بتایا کہ اُن کے ایک دوست نے اپنے گودام میں زائد المیعاد  نوڈلز کے پیکٹوں کو الگ کر کے رکھا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

انہیں اچھا نہیں لگا کہ ان پیکٹوں کو پھینک کر ضائع کیا جائے، اس لیے وہ اسے اپنے گھر لے آئے۔


ژہانگ کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی نوڈلز پسند ہیں۔ چونکہ وہ ہزاروں پیکٹ زائد المیعاد نوڈلز کھا نہیں  سکتے تھے، اس لیے انہوں نے اسے بلڈنگ میٹریل کے طور پر استعمال کر لیا۔
ژہانگ کا بنایا ہوا ”انسٹنٹ نوڈل کیبن“ ایک میٹر چوڑا اوردو میٹر لمبا ہے۔ اس کا کل رقبہ 4 مربع میٹر ہے۔اس پلے ہاؤس میں ا یک  بالغ شخص کا بستر بھی آ سکتا ہے  اور اس کے نازائیدہ بچے کے کھلونے بھی اس میں رکھے جا سکتے ہیں۔

اس پلے ہاؤس میں روشنی کے لیے کھڑکیاں بھی رکھی گئی ہیں۔ اس کی دیوار نوڈلز کے گول پیکٹوں سے بنائی گئی  ہے۔
اس پلے ہاؤس پر سوشل میڈیا صارفین نے ملا جلا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ کچھ صارفین نے ژہانگ کی تعریف کی ہے اور کچھ صارفین نے اسے بچوں کے خطرناک قرار دیا ہے۔


چینی شخص نے انسٹنٹ نوڈلز کے 2 ہزار پیکٹوں سے  بچوں کے لیے  کھیلنے کا گھر ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu