پیرو کی کمپنی نے طویل عرصہ تک چلنے والے لکڑی کے لیپ ٹاپ تخلیق کر لیے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 11 ستمبر 2019 23:52

پیرو کی کمپنی نے طویل عرصہ تک چلنے والے لکڑی کے لیپ ٹاپ تخلیق کر لیے

آج کے دور میں کمپنیاں صارفین  کی نئی  اور مہنگی ڈیوائسز خریدنے  پر حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔لیکن پیرو کی ایک کمپنی نے لکڑی کے ایسے سستے لیپ ٹاپ بنائے ہیں جو 10 سے 15 سال تک آرام سے چل سکتے ہیں۔
نئی اور مناسب قیمت میں ٹیکنالوجی کو پیرو کے دور دراز مقامات تک پہنچانے کے لیے  کمپیوٹر سپیشلسٹ اور مارکیٹنگ  میں  ماہر کاراکوس فیملی نے واوا لیپ  ٹاپ (Wawalaptop) متعارف کرایا ہے۔

واوا لیپ ٹاپ لکڑی کی کیسنگ کے ساتھ  ایک سنگل  بورڈ کمپیوٹر ہے۔

(جاری ہے)

لکڑی کی اس کیسنگ کو  مرمت اور اپ گریڈنگ کے لیے  الگ بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس لیپ ٹاپ کا وزن کافی ہلکا ہے اور یہ انتہائی پورٹیبل ہے۔ اس کی قیمت 235 ڈالر ہے۔ اس لیپ ٹاپ کے لیے عام مارکیٹ سے  35 ڈالر میں ایک بہتر سرکٹ  خرید کر اسے اپ گریڈ کیا جا سکتا ہے۔
اصل واوا لیپ 2015 میں لانچ کیے گئے تھے۔ اب اس کا 2.0 ورژن جاری کیا گیا ہے۔ اس میں فری لینکس آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے۔ یہ ریگولر اور سولر دونوں طرح کی چارجنگ کو سپورٹ کرتا ہے۔ لیکن اس کا سب سے اہم فیچر اسے آسانی سے الگ کرنا اور جوڑنا ہے۔
یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس لیپ ٹاپ کو دوسرے ممالک میں لانچ کیا جائے گا یا نہیں۔

پیرو کی کمپنی نے طویل عرصہ تک چلنے والے لکڑی کے لیپ ٹاپ تخلیق کر لیے

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu