جاپانی سٹور کے کلرک نے 1300 افراد کے کریڈٹ کارڈ ز کی معلومات زبانی یاد کر کے آن لائن استعمال کر لی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ ستمبر 23:54

جاپانی سٹور کے کلرک نے 1300 افراد کے کریڈٹ کارڈ ز کی معلومات زبانی یاد ..

ہر کوئی اپنی صلاحیتوں کو اچھائی کے لیے ہی استعمال نہیں کرتا۔ جاپان سے تعلق رکھنے والے ایک سٹور کے کلرک نے اپنی   حیرت انگیز یادداشت کو  ہزاروں گاہکوں کےکریڈٹ کارڈز کی معلومات کو زبانی یاد  کرنے اور پھر انہیں آن لائن استعمال کرنے میں صرف کر دیا۔ یہ کلرک چند سیکنڈ میں ہی کارڈ کو دیکھ کر اس کی معلومات یاد کر سکتا ہے۔
34 سالہ یوسوکی ٹانیگوچی کو حال ہی میں 1300 افراد کے کریڈٹ کارڈز کی معلومات چرانے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یوسوکی نے کریڈٹ کارڈ کی معلومات چرا کر انہیں  انٹرنیٹ  سے چیزیں خریدنے کےلیے استعمال کیا تھا۔
بظاہر یوسوکی ، کوٹو سٹی ، ٹوکیو کے ایک شاپنگ مال میں جز وقتی ملازمت کرتا تھا۔ یہاں یوسوکی لوگوں کے کریڈٹ کارڈ کو دیکھتے ہیں، اُن کی معلومات یاد کر لیتا تھا۔

(جاری ہے)

گاہکوں کے  کریڈٹ کارڈ سے چیزوں کی ادائیگی کے دوران  ہی یوسوکی  کریڈٹ کارڈ کا 16 اعداد کا نمبر، کارڈ ہولڈر کا نام،  کارڈ کی میعاد اور سیکورٹی کوڈ  یاد کر لیتا۔

اس سب معلومات کو یوسوکی بعد میں انٹرنیٹ سے خریداری کرتا۔
یوسوکی کریڈٹ کارڈ کی معلومات کو اس وقت تک یاد رکھ سکتا تھا، جب تک وہ اسے لکھ نہیں لیتا تھا۔پولیس نے جب یوسوکی کے گھر پر چھاپہ مارا تو انہیں وہاں  ایک نوٹ بک بھی ملی، جس میں ہزاروں افراد کے کریڈٹ کارڈ کی معلومات موجود تھیں۔یوسوکی نے بتایا کہ وہ انٹرنیٹ سے  ہر قسم کی اشیا خرید کر انہیں چھوٹی دوکانوں پر فروخت کر  دیتا اور اس رقم سے   کرایہ اور کھانے کے اخراجات پورے کرتا۔

اسی وجہ سے وہ پکڑا بھی گیا۔اس مارچ میں  یوسوکی نےچوری کیے ہوئے کریڈٹ کارڈ کی معلومات سے  2 لاکھ 70 ہزار یوان یا 2500 ڈالر مالیت کے دو شولڈر بیگ خریدے۔ یہ بیگ یوسوکی کے گھر کے پتے پر آئے تھے۔ تفتیشی افسران اسی سے یوسوکی تک پہنچے۔
پولیس یوسوکی کے جرائم کی نوعیت جاننے کے لیے   کریڈٹ کار ڈ کے نمبروں والی نوٹ بک کا جائزہ لے رہی ہے۔ابھی تک پولیس نے اندازہ لگایا ہے کہ وہ  1300 افراد کے کریڈٹ کارڈ کی معلومات کا پتا چلا چکے  ہیں۔

وقت اشاعت : 11/09/2019 - 23:54:02

Your Thoughts and Comments