ترکی میں فٹ بال میچ کے دوران سگریٹ نوشی کرنے والا بچہ نہیں، 36 سال کا مرد نکلا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 12 ستمبر 2019 23:51

ترکی میں فٹ بال میچ کے دوران سگریٹ نوشی کرنے والا بچہ نہیں، 36 سال کا مرد نکلا

اتوار کو ترکی میں ہونے والے دو فٹ بال کلبوں کے میچ کے دوران ایک بچے کو سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ تصاویر اور ویڈیو میں سگریٹ نوشی کرتے  ہوئے نظر آنے والا بچہ حقیقت میں بچہ نہیں بلکہ اس کی عمر 36 سال ہے۔
ترکی کے سب سے بڑے فٹ بال کلبوں بورساسپور اور فینیرباہس  کے درمیان ہونے والے میچ کو   ٹی وی پر بھی دکھایا  جا رہا تھا۔

اس دوران ناظرین نے ایک منظر میں ایک بچے کو سگریٹ نوشی کرتے دیکھا۔

(جاری ہے)

اس منظر کو دیکھتے ہی ہر شخص غصے میں بھر گیا۔یہ کلپ سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہوا۔صارفین کو غصہ تھا کہ ایک کم عمر بچے کو خلاف قانون سگریٹ کیوں فروخت  کی گئی۔
پہلی نظر میں دیکھیں تو اس کلپ کو دیکھ کر لوگوں کو غصہ بجا معلوم ہوتا ہے لیکن حقیقت میں تصویر میں نظر آنے والا بچہ  ایک بالغ شخص ہے اور اس نے سگریٹ نوشی کے حوالے سے کوئی قانون  بھی نہیں توڑا ہے۔ تاہم اس شخص نے وضاحت کے لیے میڈیا کے سامنے آنے سے انکار کر دیا ہے۔اس شخص کی سگریٹ نوشی کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu