ملازم کمپنی سے برطرف کیے جانے کی آخری ملاقات میں ایک جوکر کو اپنے ساتھ لے گیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 14 ستمبر 2019 23:48

ملازم  کمپنی سے برطرف کیے جانے کی آخری  ملاقات  میں ایک جوکر کو اپنے ساتھ لے گیا

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے شخص کو ایک ایسی ملاقات کے لیے اپنے ہمراہ کسی کو لانے کا کہا گیا، جہاں اسے ملازمت  سے  برطرف کیا جا سکتا تھا۔ ‎نیوزی لینڈ میں اس طرح کی ملاقاتوں میں کسی کو ساتھ لے جانا عام پریکٹس ہے۔ تاہم جوشوا جیک  نے اس موقع پر 100 ڈالر سے زیادہ  خرچ کے ایک جوکر کی خدمات حاصل کیں اور اسے اپنے ساتھ  ملاقات میں لے گئے۔
جوشوا نے بتایا کہ انہیں آکلینڈ کی اشتہاری    ایجنسی  ایف سی بی  کے مالکان کی طرف سے ای میل آئی۔

ای میل میں انہیں بتایا گیا کہ اگلی ملاقات میں ان  کے کمپنی میں مستقبل کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی، اس لیے وہ کسی دوست  وغیرہ  کو ساتھ لائیں۔
جوشوا نے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ اس بُری خبر کا احساس ہونے پر انہوں نے 200 ڈالر (127 امریکی ڈالر) میں ایک جوکر کی خدمات حاصل کیں اور اسے ساتھ لے کر ملاقات میں چلے گئے۔

(جاری ہے)


جوشوا  نے اس میٹنگ کی تصویریں بھی  شیئر کیں ہیں۔

تصاویر میں ایک جوکر کو مکمل میک اپ میں دکھایا گیا ہے۔ جوشوا نے بتایا کہ جس وقت  کمپنی کے مالکان نے  انہیں ملازمت سے نکالنے کی خبر سنائی اس وقت جوکر غباروں سے جانور بنا رہا تھا۔
جوشوا نے بتایاکہ اس کہانی کا اختتام کافی بہتر ہوا ہے کیونکہ انہیں  مقابلے پر موجود دوسری اشتہاری کمپنی ڈی ڈی بی میں ملازمت مل گئی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu