تنی ہوئی رسی پر ہونے والی شادی کی انوکھی تقریب

Ameen Akbar امین اکبر منگل 17 ستمبر 2019 23:51

تنی ہوئی رسی پر ہونے والی شادی کی انوکھی تقریب

جرمنی کے ایک ٹاؤن برایزاخ میں ہفتے کو  ہوا میں شادی کی ایک انوکھی  تقریب منعقد کی گئی۔ شادی کی اس تقریب میں دلہا اور دلہن  تنی ہوئی رسی  سے لٹکی ہوئی کرسیوں پر بیٹھے تھے جبکہ ایک موٹر سائیکل  رسی پر چلتے ہوئے ان کرسیوں کو کھینچ رہا تھا۔
33 سالہ اینا ٹرابر   کی شادی کی یہ تقریب  اُن کے آبائی علاقے کے مارکیٹ میں تنی ہوئی رسی پر منعقد ہوئی۔

مقامی نیوز آؤٹ لٹ بی این این کے مطابق  اینا کا تعلق فنکاروں کے ٹرابر خاندان  سے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک منفرد طریقے سے  اپنی شادی کی تقریب کا اہتمام کیا۔شادی کی تقریب میں اینا کے والد جوہان ٹرابر نے  رسی پر موٹر سائیکل کو کھینچا۔
اس انوکھی  شادی کی تصاویر انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔ تصاویر میں  اینا اور اُن کے شوہر کو  تنی ہوئی رسی پر جھولے پر بیٹھے اور اُن کے والد کو موٹر سائیکل سے اسے کھینچتے دکھایا گیا ہے جبکہ نیچے موجود لوگ  ہوا میں ہوتی اس انوکھی شادی کو دیکھ رہے ہیں۔
اینا نے انگلش 24 نیوز کو بتایا کہ  اہماری شادی کے تنی ہوئی رسی ایک اچھا آغاز ہے۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu