روبی رومن ۔ دنیا بھر میں انگوروں کی سب سے مہنگی قسم
امین اکبر جمعرات 3 اکتوبر 2019 14:31
دنیا بھر میں انگوروں کی بہت سی اقسام کاشت کی جاتی ہیں۔ جاپان میں ہی انگوروں کی سینکڑوں اقسام پیدا ہوتی ہے۔ ان میں سے بہت سے انگور اتنے زیادہ مہنگے ہوتے ہیں کہ ان کا ایک ایک دانہ کئی سو ڈالر میں فروخت ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ ہم ایک دانے کی بات کر رہے ہیں، انگور کے پورے گھچے کی قیمت تو ہزاروں ڈالر میں ہوتی ہے۔روبی رومن بھی ایسا ہی ایک مہنگا انگور ہے۔
اسے بلاشبہ دنیا کا مہنگا ترین انگور کہا جا تا ہے۔روبی رومن کو جاپان کی اشیکاوا پریفیکچر میں بنایا گیا تھا۔اس انگور کی کہانی کا آغاز 1995 میں ہوا تھا۔ اشیکاوا کے کسانوں نے پریفیکچرل ایگریکلچر ریسرچ سنٹر سے انگوروں کی بڑی سرخ قسم تیار کرنے کی درخواست کی تھی ۔ریسرچ سنٹر نے اس مقصد کے لیے 400 تجرباتی پودے لگائے۔
(جاری ہے)
دو سال بعد ان پودوں پر پھل لگا۔
400 میں سے صر ف4 پودوں پر سرخ انگور لگے۔ ان میں سے صرف ایک پودا ایسا تھا، جس کے انگور کسانوں کی توقعات کے مطابق کافی بڑے تھے۔اس کے بعد اس پودے پر مزید 14 سالوں تک تجربات ہوتے رہے۔ جس میں اس کا سائز ، ذائقہ اور رنگت کو بہتر کیا جاتا رہا۔آج انگور کی اس قسم کو روبی رومن کے نام سے جانا جاتا ہے۔ روبی رومن کو اشیکاوا کا خزانہ کہا جاتا ہے۔2008 میں روبی رومن کو تجارتی پیمانے پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔ اس انگور نے عالمی شہ سرخیوں میں اس وقت جگہ بنائی جب اس کا 700 گرام کا ایک گھچا 10 ہزار ین یا 910 ڈالر یا 26 ڈالر فی انگور کا دانے کے حساب سے فروخت ہوا۔اس انگور کو اب دنیا کا سب سے قیمتی انگور کہا جا تا ہے۔آٹھ سال بعد اس انگور کے 26 دانوں کا گھچا 1.1 ملین ین یا 11 ہزار ڈالر یا 370 ڈالر فی دانے کے حساب سے فروخت ہوا۔اگرچہ روبی رومن انگور کی قسم کا نام ہے لیکن اس نام پر پورا اترنے کے لیے کافی سخت شرائط بھی ہیں۔ مثال کے طور پر روبی رومن اس انگور کو کہا جائے گاجس میں گھچے کے ہر دانے کا وزن کم از کم 20 گرام ہوگا اور اس میں شکر کی مقدار 18 فیصد ہوگی۔
روبی رومن میں ہی ایک پریمیم قسم بھی ہے۔ اس کے معیارات کافی سخت ہیں۔ پریمیم لیبل کے لیے گھچے کے ہر انگور کے دانے کا وزن 30 گرام اور پورے گھچے کا وزن 700 گرام ہونا چاہیے۔
عام لوگ تو روبی رومن انگور خریدنے کا خواب ہی دیکھ سکتے ہیں ۔ اس کے گچھوں کو نیلامی میں فروخت کیا جاتا ہے ۔ تاہم پریمیم روبی رومن کو تلاش کرنا کافی مشکل کام ہے۔مثال کے طور پر 2010 میں روبی رومن کے 6 گچھوں کو ہی پریمیم کا لیبل دیا گیا تھا۔ 2011 میں کسی گچھے کو پریمیم کا درجہ نہیں ملا۔اس وقت بھی روبی رومن کے ایک عام انگور کے دانے کی قیمت کم از کم 2000 ین یا 19 ڈالر ہوتی ہے۔
روبی رومن کی ویب سائٹ کے مطابق انگور کی اس قسم میں بہت کم تیزابیت اور بہت زیادہ شکر اور رس ہوتا ہے۔جس کی وجہ سے منہ مٹھاس سے بھر جاتا ہے۔
اس انگور کو روبی رومن کا نام اشیکاوا کے رہائشیوں نے دیا تھا۔ یہ نام 639 ناموں میں سے چنا گیا ہے۔ نام کا انتخاب ووٹ کے ذریعے ہوا تھا۔
Browse Latest Weird News in Urdu
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
پاکستانی نژاد ڈاکٹر ایپل واچ کی مدد سے دورانِ پرواز خاتون کی جان بچانے میں کامیاب
’خواب میں تشدد‘ سعودی طالبہ نے ٹیچر کیخلاف انوکھی شکایت درج کرادی
دبئی میں 2 نئے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا اعلان
مٹی سے بجلی حاصل کرنے والا نیا آلہ دریافت
کینیڈا ، فرائی پین میں انڈا تلنے سے قبل ہی جم گیا
دنیا کی سب سے بڑی فنل ویب اورزہریلی ترین مکڑی عطیہ کردی گئی
بھرے پیٹ کا احساس دلانے کیلئے سائنسدانوں نے مرتعش گولی تیار کرلی
بھارت، پرواز میں گھنٹوں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا
امارات میں بغیر ویزہ پاسپورٹ 18 سال رہنے والا غیرملکی وطن واپس
اسرائیل کا دمشق کے مضافات میں فضائی حملہ،بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا
سال 2024 میں ٹوکیو سے روانہ مسافر2023 میں امریکا پہنچے
دلچسپ و عجیب خبریں
-