روشنی میں سونے کی وجہ سے 7 سالہ بچی بالغ ہوگئی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 6 اکتوبر 2019 23:40

روشنی میں سونے کی وجہ سے 7 سالہ بچی بالغ ہوگئی
چینی میڈیا نے ایک حیرت انگیز کیس کو رپورٹ کیا ہے، جس میں ایک بچی صرف سات سال کی عمر میں ہی بلوغت کو پہنچ گئی۔مبینہ طور پر یہ بچی پچھلے تین سالوں سے روشنی میں سوتی تھی۔ کہا جا رہا ہے کہ روشنی میں سونے کی وجہ سے یہ اتنی جلدی بلوغت کی عمر کو پہنچی  ہے۔
7 سال کی عمر میں ڈینڈن (فرضی نام)   کا قد 1.20 میٹر ہے۔ڈینڈن کا قد صرف ایک سال میں 10 سینٹی میٹر بڑھا تھا، جس نے ان  کی ماں کو بھی حیران کر دیا۔

ایک دن ڈینڈن کی ماں انہیں نہلا رہی تھی کہ انہوں نے اپنی بیٹی میں بلوغت کے آثار دیکھے۔ وہ اپنی سات سالہ بیٹی کو ہسپتال لے گئی تو انہیں معلوم ہوا کہ اُن کی بیٹی بلوغت کی عمومی عمر سے تین سال پہلے ہی بالغ ہو چکی ہے۔
معائنے کے دوران ڈاکٹروں کو پتا چلا کہ ڈینڈن کی ہڈیوں کا ڈھانچہ  10 سالہ  لڑکی کے جیسا ہے۔

(جاری ہے)

ڈینڈن کی ماں نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ انہوں نے تو کبھی اپنی بیٹی کو تلی ہوئی اشیا، سپلیمنٹ یا سوفٹ ڈرنکس بھی پینے کے لیے نہیں دی۔

انہوں نے ڈاکٹروں سے اپنی بیٹی کی جلد بلوغت کی وجہ پوچھی تو  ڈاکٹر بھی کوئی واضح جواب نہیں دے سکے  تاہم ڈاکٹروں نے جب ڈینڈن کے طرز زندگی کے بارے میں پوچھا تو  انہیں معلوم ہوا کہ وہ  تین سالوں سے رات کو   روشنی میں سوتی ہے۔بظاہر ایسا لگتا ہے کہ میلاٹونن (ایک ہارمون)  بچوں میں رات کے وقت زیادہ پیدا ہوتا ہے لیکن روشنی اس ہارمون کی پیداوار کو  کم  اور بعض دفعہ روک دیتی ہے۔
ڈاکٹروں نے تفصیلی تجزیے کے بعد اندازہ  لگایا کہ ڈینڈن کی جلد بلوغت کی بڑی وجوہات میں رات کے وقت روشنی میں سونا بھی ہو  سکتا ہے۔تحقیق سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ میلاٹونن کی زیادہ مقدار جنسی بلوغت کی رفتار کو کم کر دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu