یوکرین نے چرنوبل ری ایکٹر کے کنٹرول روم کو سیاحوں کے لیے کھول دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 14 اکتوبر 2019 23:25

یوکرین نے چرنوبل ری ایکٹر کے کنٹرول روم کو سیاحوں کے لیے کھول دیا

ملک میں سیاحت کو فروخت دینے کے لیے یوکرین نے چرنوبل کی تباہی کے علاقے کو بھی سیاحتی مقام بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حال ہی میں یوکرین کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ چرنوبل کے  ری ایکٹر کے کنٹرول روم کو سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے۔ اس جگہ پر تابکاری کی مقدار خطرناک حد تک بہت زیادہ ہے۔

چرنوبل کا ری ایکٹر نمبر  4 وہ جگہ ہے جہاں  اپریل 1986 میں  انجینئروں نے حفاظتی  تجربات کے دوران کولنگ پمپس کو بند کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

  اس کی  وجہ سے  ری ایکٹر میں   تباہ کن دھماکے ہوئے تھے۔ان دھماکوں  کی وجہ سے 28 افراد موقع  پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔ اس کےعلاوہ ایٹمی ری ایکٹر کے  زہریلے مادے  اردگرد کا بہت بڑا علاقہ متاثر ہوا تھا۔

چرنوبل جیسے مقام  کو سیاحتی مقام میں بدلنے کا فیصلہ کافی حیرت انگیز لگتا ہے لیکن بہت سے لوگ    اس کنٹرول روم میں آنے کےلیے اچھی خاصی رقم دینے کو تیار ہے۔یوکرین کی حکومت ایسے ہی لوگوں کے خواب پورا کرنے کے لیے  انہیں ایٹمی ری ایکٹر  کی سیر کرائے گی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu