ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی گن سے خاتون کلرک نے پانسہ پلٹ دیا۔ ویڈیو وائرل

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 16 اکتوبر 2019 23:56

ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی گن سے خاتون کلرک نے پانسہ پلٹ دیا۔ ویڈیو وائرل

ایک حاضر دماغ خاتون  کلرک نے ڈکیتی کی واردات کے دوران اپنی حاضر دماغی کی وجہ سےپانسہ پلٹ دیا۔ پولیس نے ڈاکو کوری فلپس کو سوموار کی رات پاڈوکاہ، کینٹکی کےہوٹل میں ڈکیتی کےجرم میں منگل کو گرفتار کر لیا۔ 

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ایک نقاب پوش شخص، جسے بعد میں کوری فلپس کےنام سے شناخت کیاگیا، ہوٹل میں داخل ہوا اور گن دکھا کر کاؤنٹر کےپیچھے کھڑی ہوئی خاتون سے رقم کا مطالبہ کیا۔

خاتون نے رقم کاؤنٹر پر رکھ دی، جسے اکٹھا کرنے کے لیے کوری نےگن ایک طرف رکھی۔

(جاری ہے)

اس پر خاتون کلرک  نے اس موقع سے فائدہ اٹھایا اور ڈاکو کی گن اٹھا کر اس پر ہی تان لی۔خاتون  کلرک نے ڈاکو کو خوفزدہ کیا، جس کے بعد وہ وہاں سےفرار ہوگیا۔ 

پاڈوکاہ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج فیس بک پر بھی شیئر کی۔ فوٹیج دیکھ کر بہت سے لوگوں نے خاتون کلرک کی حاضر دماغی کو سراہا۔

پولیس نےیہ ویڈیو ڈاکو کی شناخت کے لیے شیئر کی تھی لیکن کوری اگلے دن ہی اس وقت پکڑا گیا جب روٹین کی چیکنگ کے دوران پولیس کو اس کی کار سے کئی چوری شدہ اشیا ملیں۔


Browse Latest Weird News in Urdu