ٹوکیو کی اس بار میں صرف تنہا افراد ہی آ سکتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:56

ٹوکیو کی اس بار میں صرف تنہا افراد ہی آ سکتے ہیں

شہروں میں عام طور پر لوگ رات کو دوستوں اور گھروں والوں کے ساتھ ہی باہر نکلتے اور گھومتے پھرتے ہیں۔ دنیا بھر میں بارز اور کلبس گروپوں میں آنے والے لوگوں کو خوش آمدید کہتے ہیں لیکن ٹوکیو میں ایک بار ایسی بھی ہے جہاں صرف تنہا افراد کو آنے کی اجازت ہے۔

ٹوکیو کے مضافات شنجوکو میں واقع ہیٹوری نامی ایک چھوٹی سی بار ہے۔ اس بار میں داخلہ کے لیے انوکھا نظام ہے۔

یہاں ہر وہ شخص آ سکتا ہے جو تنہا ہو۔ اس بار میں لوگوں کو گروپس کی صورت میں آنے کی اجازت نہیں۔ اس بار کے دروازے پر بھی واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ اس بار میں صرف تنہا افراد کی آ سکتے ہیں۔ 

ہیٹوری میں تنہا لوگوں کے داخلے کی پالیسی کے باوجود یہ اکتا دینے والی جگہ نہیں ہے بلکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔

(جاری ہے)

سورا نیوز 24 کی رپورٹر ماریکو نے اس جگہ کے بارے میں سنا تو یہاں جانے کا فیصلہ کیا۔

جب وہ اس بار میں پہنچی تو یہاں نصف درجن دوسرے لوگ بھی موجود تھے لیکن وہ سب ایک دوسرے سے پرانے دوستوں کی طرح گفتگو کر رہے تھے۔ اسی دوران ایک بارٹینڈر نے ماریکو کو خوش آمدید کہا۔ بارٹینڈر نے انہیں نشت پیش کی۔ جب بارٹینڈر اور وہاں موجود دیگر افراد کو معلوم ہوا کہ ماریکو یہاں پہلی بار آئی ہے تو سب اُن کے قریب آگئے اور اپنے یہاں پہلی بار آنے کی کہانیاں بیان کرنے لگے۔

بارٹینڈر، جو ہیٹوری کا مالک بھی تھا، نے ماریکو کو بتایا کہ انہوں نے پچھلے سال ہی یہ بار کھولا ہے اور اس سے پہلے انہوں نے کبھی بھی بار ٹینڈر کا کام نہیں کیا۔ انہوں نےبتایا کہ وہ ہیٹوری کو ایسی جگہ بنانا چاہتے تھے جہاں آنے والے افراد روز نئے لوگوں سے ملیں، اسی وجہ سے انہوں نے یہاں تنہا لوگوں کے آنے کی شرط رکھی۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں آنے والے لوگوں کو تنہائی اور دوسرے لوگوں کے ساتھ ہونے کا ملا جلا احساس ہوتا ہے۔

ہیٹوری میں داخلے کی پالیسی بظاہر ایسی محسوس ہوتی ہے جیسے یہ تنہائی پسند افراد کی حوصلہ افزائی کرتی ہو لیکن اصل میں تو اس سے یہاں آنے والے افراد نئے لوگوں سے ملنے کے قابل ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu