سگریٹ لینے کے لیے ہوٹل سے باہر نکلنے والا جاپانی سیاح 14 کروڑ روپے کی گھڑی سے محروم ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 19 اکتوبر 2019 23:45

سگریٹ لینے کے لیے ہوٹل سے باہر نکلنے والا جاپانی سیاح 14 کروڑ روپے کی  گھڑی سے محروم ہوگیا

ایک جاپانی سیاح جیسے ہی سگریٹ لینے کے  لیے  پیرس کے ایک ہوٹل سے باہر نکلا، باہر موجودچور نے ان  کی 8 لاکھ 40 ہزار ڈالر مالیت کی سوئس واچ  چھین لی۔ 

پولیس  کے مطابق جاپانی سیاح پیرس میں فائیو سٹار ہوٹل نپولین میں قیام پذیر تھے۔ وہ جیسے ہی  ہوٹل سے باہر نکلے ، باہر موجود ایک شخص نے اُن سے سگریٹ مانگی ۔ اس کے بعد چور نے اُن کے ہاتھ سے نایاب رچرڈ ملی  ٹائم پیس، ٹوربلین ڈائمنڈ ٹوئسٹر، چھین لی اور فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس کی مالیت 7 لاکھ 70 ہزار یورو تھی۔ 

فرانس کے دارالحکومت میں چور سیاحوں کی مہنگی گھڑیوں    کو نشانہ بناتے  رہتے ہیں۔ ایک اخبار کے مطابق اس سال  پیرس کے ایک ہی علاقے میں مہنگی  گھڑیوں کے چھیننے کی دو درجن وارداتیں ہو چکی ہیں۔پیرس میں اس سال جنوری سے ستمبر تک ایک لاکھ یورو مالیت کی چار مزید رچرڈ ملی  گھڑیاں چھینی جا چکی ہیں۔ لیکن جاپانی سیاح کی خوش قسمتی کہ چور اُن کی گھڑی چھینتے ہوئے ایک موبائل وہاں پھینک گیا، پولیس اس موبائل کا تجریہ کر رہی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu