.اضافی وزن کی ادائیگی سے بچنے کے لیے خاتون مسافر نے ڈھائی کلو وزن کے کپڑے پہن لیے۔

Ameen Akbar امین اکبر پیر 21 اکتوبر 2019 19:40

.اضافی وزن کی ادائیگی سے بچنے کے لیے خاتون مسافر نے ڈھائی کلو وزن کے کپڑے پہن لیے۔
ایک ائیر لائن کی مسافر کو جب بتایا کہ اُن کا سامان سات کلو گرام کی مقررہ حد سے ڈھائی کلو زیادہ ہے ، جس کے لیے اضافی فیس ادا کرنی پڑے گی تو خاتون نے اس اضافی فیس کو بچانے کے لیےانوکھا طریقہ اپنایا۔ انہوں نے اپنے سامان میں سے تقریبا ڈھائی کلوگرام وز ن کے کپڑے نکالے اور انہیں اپنے موجودہ کپڑوں کے اوپر ہی پہن لیا۔ اس طرح انہوں نے اپنے سامان کا وزن مقررہ حد کے مطابق کر دیا۔

فلپائن سے تعلق رکھنے والی جیل روڈریگویز نے 2 اکتوبر کو ایک فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ ائیرلائن کے عملے نے انہیں سامان کے وزن کے بارے میں مطلع کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں اضافی وزن کے اضافی پیسے ادا کرنے ہونگے۔ مس روڈریگوئز نے اضافی رقم ادا کرنے سے انکار کر دیا۔ اس کے بجائے انہوں نے وہ طریقہ اپنایا، جو اس سے پہلے بھی بہت سے لوگ کامیابی سے اپنا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے جسم پر ڈھائی کلو گرام وزن کے مزید کپڑے پہن لیے۔ انہوں نے فیس بک پر اپنی تصاویر بھی شیئر کیں۔ ان تصاویر میں انہیں تقریباً 5 پینٹیں ، کئی ٹی شرٹ اور کئی جیکٹیں پہنا دکھایا گیا ہے۔فیس بک پر اُن کی تصویر ہزاروں بار شیئر ہوئی ہیں۔ بہت سے لوگوں نے ان تصویروں پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ اس سال جولائی میں سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے بھی 15 ٹی شرٹس پہن کر اضافی وزن کی اضافی فیس بچائی تھی، جس کی تصاویر کافی وائرل ہوئی تھیں۔
.اضافی وزن کی ادائیگی سے بچنے کے لیے خاتون مسافر نے ڈھائی کلو وزن کے ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu