پولیس کے خلاف بلی کو ہتھیار بنانے والے شخص کو 5 سال قید ہو سکتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 1 نومبر 2019 23:51

پولیس کے خلاف بلی کو ہتھیار بنانے والے شخص کو 5 سال قید ہو سکتی ہے

پچھلے سال ماسکو، روس سے تعلق رکھنے والے ایک 59 سالہ شخص نے زندہ بلی کو  پولیس کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا تھا، جس پر اسے 5 سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔
4 اکتوبر 2018  کو ایک مشتبہ شخص گینناڈی شچرباکوف اپنے اپارٹمنٹ بلڈنگ کی سیڑھیوں پر بیٹھا تھا۔ وہ وہاں پر شراب نوشی کر رہا تھا ، جس سے ہمسائے تنگ ہو رہے تھے۔ ہمسایوں نے پولیس میں رپورٹ کر دی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شچرباکوف کو گھر جانے کا کہا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہا ماننے کی بجائے شچر باکوف نے قریب سے گزرتی ہوئی بلی اٹھائی اور ایک پولیس افسر کے منہ پر دے ماری۔ پریشان بلی نے پولیس آفسر کے سر پر چڑھنے کی کوشش کی، جس سے اس کے جسم پر خراشیں پڑ گئیں۔
اس انوکھے واقعے کو گزرے ایک سال ہو گیا تو حکام نے شچرباکوف پر پولیس کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کر دیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق شچرباکوف نے بلی کو ہتھیار بنانے کے الزام کی تردید کی اور کہا کہ بلی خود ہی پولیس آفیسر کے سر پر چڑھی تھی۔ اس واقعے کی رات کو شچرباکوف کو جیل میں گزارنا پڑی تھی، اگر اشچرباکوف پر جرم ثابت ہوگیا تو اسے 5 سالوں کے لیے جیل جانا پڑے گا۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حکام نے ایک سال بعد اس کیس کو دوبارہ کیوں کھولا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu