ہیری پوٹر کے شائقین کے لیے ٹویوٹا نے جادوگرنی کی جھاڑو متعارف کرا دی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 2 نومبر 2019 23:54

ہیری پوٹر کے شائقین کے لیے  ٹویوٹا نے جادوگرنی کی جھاڑو متعارف کرا دی

ٹویوٹا نے  تازہ ترین موبیلیٹی  پلیٹ فارم  ای بروم (e-broom) متعارف کرا یا ہے۔ یہ دیکھنے میں  جادوگرنی کی اڑنے والی جھاڑو کی طرح ہے تاہم اس پر صارف اڑ تو نہیں سکتے ہیں لیکن اس پر  سوار ہو کر   ارد گرد ضرور گھوما جا سکتا ہے۔زمین پر اسے استعمال کرنے کے لیے  صارفین کو  رولر سکیٹ پہننے پڑتے ہیں۔ 

ٹویوٹا کی اس ای بروم میں  بجلی کی موٹر اور ایک پہیہ لگا ہوتا ہے ، جو انہیں آگے کی طرف دھکیلتا ہے۔

(جاری ہے)

ٹویوٹا کی ای بروم  ہیری پوٹر کی کہانیوں کی طرح متاثر کن تو نہیں لیکن اسے حقیقی زندگی    میں اس  طرح کی افسانوی سواری بنانے کی طرف پہلا قدم ضرور قرار دیا جا سکتا ہے۔

ٹویوٹا نے ٹویوٹا موٹر شو میں ای بروم  کو چلانے کا مظاہرہ  کیا۔ٹویوٹا نے اس ای بروم کے بارے میں بہت زیادہ معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔ انہوں نے نہ ہی اس کی سپیڈ کے بارے میں بتایا ہے اور نہ ہی اس کی تجارتی پیمانے پر دستیابی کے بارے میں بتایا ہے۔ابھی ہم اس کی بیٹری کے گنجائش کے بارے میں بھی کچھ نہیں جانتے۔

اس ای بروم کے مظاہرے کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔


ہیری پوٹر کے شائقین کے لیے  ٹویوٹا نے جادوگرنی کی جھاڑو متعارف کرا دی

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu