خاتون کے باورچی خانے سے ملنے والے گمشدہ تصویر چار ارب روپے میں فروخت ہو گئی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 2 نومبر 2019 23:54

خاتون کے باورچی خانے سے ملنے والے گمشدہ تصویر چار ارب روپے میں فروخت ہو گئی

فرانس سے تعلق رکھنے والی ایک بوڑھی خاتون کے باورچی خانے سے ملنے والی 13 صدی کی  ایک تصویر نیلامی میں 26.8 ملین ڈالر یا تقریباً 4 ارب 15 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی ہے۔

دس ضرب آٹھ انچ کی اس تصویر Christ Mocked by Florentine کو اطالوی مصور چیمابوئی عرف چینی ڈی پیپو نے بنایا تھا۔ ماہرین نے اس تصویر کے اصل ہونے کی تصدیق کی ہے۔ خاتون نے یہ تصویر اپنے باورچی خانے میں لگائی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

اس سال کے شروع میں انہوں نے اس کی قیمت لگوانے کا فیصلہ کیا تھا۔

فن کے ماہر جیروم مونٹکوئیکوئل کا کہنا ہے کہ انہیں یہ تصویر دیکھتے ہی معلوم ہوگیا تھا کہ یہ تصویر اطالوی مصور چیمابوئی کی تخلیق ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چیمابوئی بابائے مصوری ہیں، اس لیے وہ ان کے کام کو اچھی پہنچانتے ہیں۔ 

نیلامی میں یہ تصویر اندازے سے چار گنا زیادہ قیمت یعنی 26.8 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی۔

جیروم نے بتایا کہ چیمابوئی کی دنیا میں صرف 11 تصویریں ہیں۔ وہ بہت نایاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu