اس گولڈ ٹوائلٹ کی سیٹ پر 40,815 ہیرے جڑے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 6 نومبر 2019 18:58

اس گولڈ ٹوائلٹ کی سیٹ پر 40,815 ہیرے جڑے ہیں

ہانگ کانگ کی ایک جیولری کمپنی نے چین میں ہونے والے ایک ایکسپو میں سونے کا ایک ایسا ٹوائلٹ پیش کیا ہے، جس  کی سیٹ میں 40,815 ہیرے جڑے ہیں۔
کورونیٹ جیولری برانڈ، آرون شوم جیولری لمیٹڈ کی ملکیت ہے۔ انہوں نے اس قیمتی ٹوائلٹ کو سوموار کو شنگھائی میں ہونے والی دوسرے چائنا انٹرنیشنل امپورٹ  ایکسپو میں پیش کیا۔
یہ ٹوائلٹ زیادہ تر سونے کا بناہے۔

(جاری ہے)

اس کی سیٹ بلٹ پروف شیشے سے بنی ہے، جس میں مجموعی طور پر 334.68 کیرٹ کے 40,815 ہیرے جڑے ہیں۔
کورونیٹ کا کہنا ہے کہ گینیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے بدھ کو اس ٹوائلٹ کامعائنہ کرنے کے بعد فیصلہ کریں گے کہ کیا یہ ٹوائلٹ میں زیادہ ہیرے جڑے ہونے کے عالمی ریکارڈ کی شرائط پر پوری اترتا ہے؟ یہ کورونیٹ کا دسواں عالمی ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ اس سے پہلے یہ برانڈ ایک گھڑی میں زیادہ ہیرے جڑنے کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu