لیمونیڈ کے بعد اب پیش خدمت ہے پیاز سے بنا اونینیڈ

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 8 نومبر 2019 23:27

لیمونیڈ کے بعد اب پیش خدمت ہے پیاز سے بنا اونینیڈ

پیازکو ہرکھانے کا اہم جز  سمجھا جاتا ہے۔لیکن کیاآپ نے کبھی سوچا ہے کہ یہ سوفٹ ڈرنکس   میں بھی استعمال ہو سکتا ہے؟
جاپانی ماہرین نے اب پیاز کو سافٹ ڈرنک میں بھی بدل دیا ہے۔ ماہرین نے اسے اونینیڈ(Onionade) کا نام دیا ہے۔ اونینیڈ میں جاپانی ماہرین نے نئی قسم کی پیازاستعمال کی ہے۔ اس پیاز کو کاٹتے ہوئے رونا نہیں آتا بلکہ یہ پیاز کافی میٹھی ہے۔

2016ء میں ہاؤس فوڈز گروپس، جاپان کے سائنسدانوں نے ایک ایسی پیاز بنائی تھی،  جسے کاٹنے سے آنسونہیں آتے ۔ سائنسدانوں نے اسے سمائل بال(Smile Ball)کا نام دیا ہے۔اس پیاز کو بنانے میں سائنسدانوں کو 14 سال لگے ہیں۔ اس پیاز کو اگر روکھا بھی کھایا جائے تو  یہ عام پیاز سے  زیادہ میٹھی محسوس ہوتی ہے۔یہ پیاز گزشتہ دو سالوں سے جاپان کے گروسری سٹورز  پر  آنسوؤں سے پاک  پیاز کے طور پر فروخت کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس پیاز کے موجد نے اب اس کے ذائقے کو  بہتر انداز میں استعمال کیا ہے۔انہوں نے اس پیازسے  تجارتی پیمانے پر اونینیڈ بنایاہے۔اونینیڈ کی تیاری میں پانی، سمائل بالز (پیاز)، لیموں اور شہد استعمال کیا جاتاہے۔کمپنی کے مطابق اسے ایسے ہی یا  سوڈااور الکوحل کے ساتھ استعمال  کیا جا سکتاہے۔ اونینڈ کو چکھنے والے کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ  اس  کی بو تو پیاز جیسی ہی ہے لیکن اس کا ذائقہ سیب کے ذائقے جیسا ہے۔

اونینیڈ اس وقت جاپان کے کراؤڈ سورس پلیٹ فارم Makuake پر آن لائن دستیاب ہے۔ اس کے خالق فی الحال اس سافٹ ڈرنک کی طلب کا اندازہ لگا رہے ہیں۔ کراؤڈ سورس پلیٹ فارم کے مطابق یہ مہم کافی کامیاب رہی ہے۔ صرف ایک  دن میں کمپنی نے  اپنے ہدف کا 61 فیصد حاصل کر لیا ہےجبکہ مہم ختم ہونے میں 59 دن باقی ہیں۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu