دنیا کا سب سے طویل العمر شادی شدہ جوڑا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ نومبر 23:27

دنیا کا سب سے طویل العمر شادی شدہ جوڑا
گینیز ورلڈ ریکارڈ نے ٹیکساس سے تعلق  رکھنے والے ایک شادی شدہ جوڑے، جن کی مجموعی عمر 211 سال ہے ، کو دنیا  کا طویل العمر ترین شادی شدہ جوڑا قرار دیا  ہے۔
جان ہینڈرسن کی عمر 106 سال اور اُن کی بیوی چارلوٹ ہینڈرسن کی عمر 105 سال ہے۔گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ دنیا کا طویل العمر ترین شادی شدہ جوڑا ہے۔

(جاری ہے)


اس جوڑے کی ملاقات یونیورٹی آف ٹیکساس میں ہوئی تھی۔ عظیم کساد بازاری کے دور(1929 سے 1940) میں ان کی شادی ہوئی۔ دس سال پہلے یہ جوڑآ لانگ ہارن ویلیج میں منتقل ہو گیا ۔یہ جگہ یونیوسٹی آف ٹیکساس سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء اور سٹآف کے بزرگ افراد کی کمیونٹی ہے۔
یہ جوڑا اس سال دسمبر میں اپنی شادی کی 80 ویں سالگرہ منائے گا۔

وقت اشاعت : 08/11/2019 - 23:27:13

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments