بھارتی دفتر میں ملازمین نے چھت گرنے کے ڈر سے سر کی چوٹ سے بچنے کے لیے ہیلمٹ پہننا شروع کر دئیے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 8 نومبر 2019 23:27

بھارتی دفتر میں ملازمین نے چھت گرنے کے ڈر سے سر کی چوٹ سے بچنے کے لیے ہیلمٹ پہننا شروع کر دئیے

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بانڈا میں  حکومتی دفتر کے ملازمین نے  اپنے دفتر میں  ہیلمٹ پہن کر کام کرنا شروع کر دیا ہے، جس کے باعث انہیں انٹرنیٹ پر کافی توجہ مل گئی ہے۔ان ملازمین کا کہنا ہے کہ  انہیں دفتر کی چھت گرنے کا ڈر ہے، جس کے باعث سر کی شدید چوٹ سے بچنے کے لیے انہوں نے سر پر ہیلمٹ پہن لیے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بھارتی الیکٹریسٹی آفس میں  ہیلمٹ پہن کر کام کرنے ملازمین کی تصویریں کافی وائرل ہو گئی ہیں۔

کئی ذرائع کا کہنا ہے کہ  یہ ملازمین ہیلمٹ پہننے کے شوقین نہیں بلکہ چھت گرنے کے ڈر سے  سر کی چوٹوں سے بچنے کے لیے  ہیلمٹ کا استعمال کر رہے ہیں۔ملازمین نے رپورٹروں کو بتایا کہ کئی سالوں سے اس عمارت کی حالت کافی خطرناک ہے لیکن کبھی کسی نے  بھی اس کی بہتری کے لیے کچھ نہیں  کیا۔

(جاری ہے)

مجبور ہو کر انہوں نے سر پر ہیلمٹ پہننے شروع کر دئیے ہیں۔


ایک ملازم نے گمنام رہنے کی شرط پر اے این آئی کو بتایا کہ  وہ 2 سال پہلے دفتر میں آئے تھے۔ انہوں نے حکام کو اس حوالے سے کئی بار لکھا، لیکن کبھی کسی کا جواب نہیں آیا۔
انڈیا ٹوڈے کا کہنا ہے کہ ملازمین نے جو صورتحال بیان کی  ہے وہ بالکل ویسی ہی ہے۔ ملازمین نے اپنی طرف سے اس میں کوئی اضافہ نہیں کیا ۔اس چھت میں درمیان میں سوراخ بھی ہو چکے ہیں۔
ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ بھارتی دفاتر میں ملازمین نے مسائل کی طرف توجہ دلانے کے لیے ہیلمٹ پہنا ہو۔ 2017 میں بہار کے ایک دفتر میں ملازمین نے بھی بالکل اسی وجہ سے سر پر ہیلمٹ پہننا شروع کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu