خاتون سائنسدان نے ناسا کی تقریب میں چمکیلا لباس پہننے کی وجہ بتادی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 9 نومبر 2019 23:53

خاتون سائنسدان نے  ناسا کی تقریب میں چمکیلا لباس پہننے کی وجہ بتادی

ایک خاتون سائنسدان نے ناسا کی تقریب میں  سنہری چمکیلا لباس پہننے کی وجہ بتا دی۔ریٹا جے کنگ ، جو  مین ہیٹن کی سٹریٹیجک کنسلٹنسی فرم،   سائنس ہاؤس کی شریک ڈائریکٹر  ہیں،  نے ٹوئٹر پر چمکیلے لباس میں اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ مس کنگ نے بتایا کہ انہوں نےیہ لباس  آج سے 8 سال پہلے 2011 میں ہیمپٹن میں ہونے والی ایک تقریب  ٹیڈ ایکس یوتھ ایٹ ناسا  کے دوران پہنا تھا۔

اپنی ٹوئٹ میں مس کنگ نے وضاحت کی کہ انہوں نے روایتی لباس کی بجائے چمکیلا لباس کیوں پہناتھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ  وہ  اپنی الماری صاف کر رہی تھی کہ انہیں یہ چمکیلالباس نظر آیا۔ اس کے ساتھ ہی انہیں کچھ لڑکیوں کا خط یاد آیا، جس میں انہیں کہاگیا تھا کہ وہ ناسا کی تقریب میں بات کرتے ہوئے کچھ چمکیلا پہنیں تاکہ انہیں بھی  سائنسدانوں کے چمکیلے ہونے پریقین  آ سکیں۔مس کنگ کی ٹوئٹ مجموعی طور پر 41 ہزار بار لائک کی جاچکی ہے۔ سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین نے اُن کا چمکیلا لباس پہننے  پر حمایت کی ہے۔بہت سے لوگوں نے اُن کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سائنس کے ہر کسی کے لیے ہونے کو ثابت کر دیا، چاہے وہ چمکیلا لباس پہننے والی لڑکیاں ہی ہوں۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu