آگ بجھاتے ہوئے گھر کا دودھ پینے والے فائر فائٹرز نے معافی مانگ لی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 13 نومبر 2019 23:36

آگ بجھاتے ہوئے گھر کا دودھ پینے والے فائر فائٹرز نے معافی مانگ لی
آسٹریلیا میں فائر فائٹرز نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کر لی جب انہوں نے ایک گھر کی آگ بجھانے کے بعد وہاں ایک معذرت نامہ چھوڑا۔
نیو ساؤتھ ویلز سے تعلق رکھنے والے پاؤل سیکفی نے  فیس بک پر ہاتھ سے لکھ ہوا ایک نوٹ شیئر کیا ہے، جس پر ارونگا رورل فائر سروس کے دستخط ہیں۔
اس نوٹ میں لکھا ہے “ آپ کے گھر کو بچانا  ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔

(جاری ہے)

معذرت کہ ہم آپ کے شیڈ کو نہیں  بچا سکے۔ہم آپ کے کچھ دودھ کے مقروض ہیں۔
اس گھر کی آگ بجھانے میں شامل ہارڈی پورٹر نے بتایا کہ انہوں نے کئی گھنٹوں سے کچھ نہیں کھایا تھا، اسی  وجہ سے انہوں نے اس گھر  سے  دودھ پیا۔ پاؤل کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز نے کچھ پنیر اور مونگ پھلیاں مکھن بھی لیاہے۔ پاؤل کا کہنا ہے کہ یہ اُن کے لیے کوئی مسئلہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu