پانی، شمسی توانائی اور ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ حاصل کر کے شراب بنانے والی پہلی کمپنی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 14 نومبر 2019 23:48

پانی، شمسی توانائی اور ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ حاصل کر کے شراب بنانے والی پہلی کمپنی

بروکلین کی ایک کمپنی ، ائیر کو،  نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دنیا کی پہلی کاربن نیگیٹیو ووڈکا تیار کر لی ہے۔ اس  کی  تیاری کے لیے انہوں نے ہوا سے کاربن  ڈائی آکسائیڈ حاصل کی اور پھر شمسی توانائی کی مشین سے اسے ایتھانول میں بدل دیا۔
ائیر کو کے شریک بانی گریگوری کانسٹنٹائن نے بتایا کہ کاربن نیگیٹو ووڈکا کی ہر بوتل اپنے لائف سائیکل میں ہوا سے ایک پاؤنڈ کاربن ڈائی آکسائیڈ کشید کرتی ہے۔

یہ  آٹھ بڑے درختوں کے برابر ہے۔روایتی ووڈکا  کی تیاری میں 13 پاؤنڈ گرین ہاؤس گیسز خارج ہوتی ہیں۔ ائیر کو کا کہنا ہے کہ یہ  ووڈکا  صرف پانی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ سے بنتی ہے۔ اس کا پروڈکشن  پراسس ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ ختم کر دیتا ہے۔
کمپنی کے دوسرے شریک بانی سٹیفورڈ شیہان نے بتایا کہ اس منفرد ووڈکا  کی تیاری کا طریقہ فطرت کے ضیائی تالیف کے عمل سے اخذ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جہاں پودے کاربن ڈائی آکسائی سے سانس لیتے ہیں۔پودے پانی لیتے ہیں اور توانائی کے طور پر سورج کی روشنی کا استعمال کر کے شوگر اور دوسری چیزیں بناتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس ووڈکا کی تیاری میں ذیلی پراڈکٹ صرف آکسیجن ہے۔
رپورٹ کے مطابق ائیر کو شمسی توانائی سے چلنے والی ایک چھوٹی مشین استعمال کرتی ہے  جو ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کھینچتی ہے۔ الگ کیے ہوئے مالیکولز بعد میں پانی میں شامل کیے جاتے ہیں، جس سے خالص ایتھانول بنتی ہے۔اس ووڈکا کی ایک بوتل کی قیمت 65 ڈالر ہے، اسے صرف نیویارک شہر کے ریسٹورنٹس میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں اسی طریقے سے حاصل کی گئی ایتھانول سے  خوشبویات اور گھروں کو صاف کرنے والی مصنوعات بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu