14 سالہ لڑکی نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر تیزرفتار ترین سکیٹنگ کا نیا ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 15 نومبر 2019 23:55

14 سالہ لڑکی نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر   تیزرفتار ترین سکیٹنگ کا نیا ریکارڈ بنا لیا

ایک 14 سالہ بھارتی لڑکی نے  آنکھوں پر پٹی باندھ کر تیز رفتار ترین رولر سکیٹنگ کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ انہوں نے 51 سیکنڈ میں 1312 فٹ کا فاصلہ طے کر کے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔

(جاری ہے)

14 سالہ اوجل نالاواڈے نے جمعرات کو صبح کو  ہوبلی میں   آنکھوں پر پٹی باندھ کر تیز رفتار ترین سکیٹنگ کی ۔اوجل کو گینیز نے 60 سیکنڈ کا وقت دیا تھا لیکن انہوں نے تیسری اور آخری کوشش میں اپنا ہدف 51 سیکنڈ میں مکمل کر لیا۔

اوجل اس سے پہلے ایشیا بک آف ریکارڈز اور انڈیا بک آف ریکارڈز میں بھی اپنا نام درج کرا چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu