1400 سال پرانا جنگو کادرخت انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 15 نومبر 2019 23:55

1400 سال پرانا جنگو کادرخت  انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا

1400 سال پرانے جنگو کے ایک درخت کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہیں۔ انٹرنیٹ صارفین  نے  اس کے سنہری رنگ اور بڑے سائز کو سراہا ہے۔ جنگو چین میں پایا جانے والا ایک بڑا زیبایشی برگ ریز درخت  ہوتا ہےجس کے پتے پنکھے کی شکل کے ہوتے ہیں اور اس کا اخروٹ جیسا پھل کھایا جاتا ہے۔ 

یہ درخت  چین کے ایک قدیم معبد میں واقع ہے۔ جنگو کے اس درخت نے  معبد کی پورے صحن کو گھیرا ہوا ہے۔

یہ قدیم معبد چین کے شمال مغربی صوبے سانسی کے شہر شیان میں واقع ہے۔یہ قدیم معبد  تانگ خاندان کے دور حکومت (618ء سے 907ء) میں بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

کہا جاتا ہے کہ جنگو کا یہ درخت تانگ خاندان کے ابتدائی حکمران لی شیمین نے بنایا تھا۔ انہیں چینی تاریخ کا طاقتور ترین بادشاہ سمجھا جاتا ہے۔

اس درخت کے تمام پتے خزاں کے آخر میں جھڑ  کر سارے  صحن میں پھیل جاتے ہیں۔

اس درخت کے نیچے ہی بدھا کا مجسمہ ہے۔ بہت سے سیاح ہر سال اس معبد میں آتے ہیں اور یہاں تصاویر بنواتے ہیں۔

جنگو کے اس درخت کو قدیم اور مشہور درختوں کی قومی حفاظتی فہرست میں شامل کیا جا چکا ہے۔ اس درخت  اور معبد کے ماحول کی حفاظت کے لیے حکام نے آن لائن بکنگ سسٹم  متعارف کرایا ہے، جس کے بعد ہر روز سیاحوں کی ایک مخصوص تعداد ہی  یہاں کا دورہ کر سکتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu