جاپانی فنکار کی پنسل سے بنائی حقیقت سے قریب تر تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 29 نومبر 2019 23:56

جاپانی فنکار کی پنسل سے بنائی حقیقت سے قریب تر تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل

جاپانی فنکار  کوہی اوہموری پچھلے کچھ سالوں  سے   پنسل کی مدد سے حقیقت سے قریب تر  ڈرائنگز  بنانے کے لیے انٹرنیٹ پر خاصے مقبول ہیں۔ وہ دھاتی اشیاء کی  ڈرائنگ اس مہارت سے بناتے ہیں کہ ان پر حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔ ان کی بنائی  ڈرائنگز دیکھ کر لگتا ہےکہ آپ دھاتی اشیا کی بلیک اینڈ وائٹ ہائی ریزولوشن تصاویر دیکھ رہے ہوں۔
کوہی اوہموری گریفائٹ کی پنسل کا استعمال کرتے ہیں۔

25 سالہ  کوہی اوہموری اپنے ایک پراجیکٹ پر کئی سو گھنٹے بھی صرف کرتے ہیں۔ڈرائنگز بناتے ہوئے وہ معمولی جزیات کو بھی نظر انداز نہیں کرتے۔
کوہی اوہموری 2017 میں اس وقت خبروں کی زینت بنے جب  انہوں نے ایک بئیر کین کی ڈرائنگ بنائی۔
یہ ڈرائنگ ٹوئٹر پر کافی وائرل ہوئی تھی۔ اس کے بعد کوہی اوہموری نے نٹ اور بولٹ کی ڈرائنگ بنائی ۔

(جاری ہے)

اُن کے بھائی کے مطابق نٹ اور بولٹ کی ڈرائنگ پر اُن کے 280 گھنٹے صرف ہوئے۔

اب  کوہی اوہموری نے اپنی سب سے بہترین ڈرائنگ پیش کی ہے۔ یہ سیکو کی  دستی گھڑی کی ڈرائنگ ہے۔حقیقت سے قریب تر اس گھڑی کی ڈرائنگ نے بھی انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا ہے۔ کوہی اوہموری خاص طور پر دھاتی اشیا کی ڈرائنگ بناتے ہیں لیکن  وہ  ایک جانے مانے پورٹریٹ آرٹسٹ بھی ہیں۔ کوہی اوہموری کی بنائی اور چند  ڈرائنگ اور ویڈیوز آپ بھی دیکھیں۔



متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu