1992 میں سکائنگ کے دوران گم ہونے والی انگوٹھی 2000 میل دور سے مل گئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 29 نومبر 2019 23:56

1992 میں سکائنگ کے دوران گم ہونے والی انگوٹھی 2000 میل دور سے مل گئی

اوریگون سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے 1992 میں ایک سکائی ٹرپ کے دوران اپنی شادی کی انگوٹھی کھو دی تھی۔ یہ انگوٹھی  2 ہزار میل دورالاباما سے ملنے سے بعد ایک بار پھر اُن کی  انگلی میں پہنچ گئی ہے۔
پورٹ لینڈ کی میلیسی ڈی لا مار کا کہنا ہے کہ شادی کے چند مہینوں بعد وہ اپنے شوہر جم گبسن کے ساتھ بینڈ، اوریگون کے ماؤنٹ بیچلر پر سکائی ٹرپ پر تھی کہ اسی دوران اُن کی  شادی کی انگوٹھی کھو گئی۔

ڈی لا مار کی انگوٹھی صرف اس وجہ سے قیمتی تھی کہ یہ انہیں اُن کی ساس نے دی تھی۔
گبسن نے کے جی ڈبلیو ٹی وی کوبتایا کہ انہوں نے ایک ایسی چیز کھوئی تھی جو خاندان کے لیے قیمتی تھی، یہ قیمت کی وجہ سے نہیں تھی۔
بیسیمر، الاباما کی ایک جوہری  ہیتھر لینگلے نے بتایا کہ پچھلے گرما میں اُن کے ایک گاہک نے انہیں ایک انگوٹھی کے بارے میں بتایا تھا۔

(جاری ہے)

یہ انگوٹھی انہیں 1990 کی دہائی کے شروع میں ماؤنٹ بیچلر  پر کام کرتے ہوئے ملی تھی۔
لینگلے نے انگوٹھی کے اندر کھدے ہوئے پہلے ناموں سے  ڈی لا مار کے رابطہ نمبر تلاش کیے اور خود پورٹ لینڈ جا کر انگوٹھی کو ڈی لا مار کے حوالے کیا۔
ڈی لا مار کا کہنا ہے کہ یہ انگوٹھی ابھی بھی اُن کی انگلی میں فٹ ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ لینگلے اب اُن کی دوست بن گئی ہے، اس سال دونوں ایک ساتھ مشرقی ساحل پر جانے کامنصوبہ بنا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu