یہ سٹارٹ اپ کمپنی صارفین کو ہر روز 9 گھنٹے سونے کے 1 لاکھ روپے ادا کرے گی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 30 نومبر 2019 23:47

یہ سٹارٹ اپ کمپنی صارفین کو ہر روز 9 گھنٹے سونے کے 1 لاکھ روپے ادا کرے گی
اگر آپ بھارت میں رہتے ہیں اور نیند کےرسیا ہیں تو آپ کے لیے اچھی خبر ہے۔ویک فٹ  (Wakefit) نامی سٹارٹ اپ کمپنی کچھ خوش نصیب انٹرنیز کو  ایک انٹرن شپ پروگرام کے تحت 1 لاکھ روپے دے گی۔ اس پروگرام کے تحت صارفین کو اپنے ہی گھروں میں 100 دنوں تک  ہر روز  کم از کم 9 گھنٹے سونا ہوگا۔

(جاری ہے)


کمپنی کا  کہنا ہے کہ اُن کے لیے آئیڈئل امیدوار وہ ہوگا جو بستر پر لیٹتے ہی 10 سے 20 منٹ میں سو جائے۔

اس ملازمت کو حاصل کرنے کے لیے امیدوار کو ٹی وی شوز چھوڑ دینے پر بھی اعتراض نہیں ہوگا۔
بزنس انسائیڈر کے مطابق کمپنی اپنے میٹرس پر سونے والے امیدواروں کو مانیٹر بھی کرے گی۔امیدواروں کو کونسنگ سیشن بھی کرائے جائیں گے۔ملازمت کو حاصل کرنے والے امیدواروں کو نیند سے متعلق ڈیٹا کمپنی کے ساتھ شیئر کرنے پر 1  لاکھ  روپے دئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu