تھور بلڈاگ نے امریکن نیشنل ڈاگ شو میں پہلا انعام اپنے نام کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 2 دسمبر 2019 23:48

تھور بلڈاگ نے امریکن نیشنل ڈاگ شو  میں پہلا انعام اپنے نام کر لیا

دو سالہ بلڈاگ ، جسے  گرچ چمک کے دیوتا کے نام پر تھور کا نام  دیا گیاہے، نے امریکا میں ہونے والے 2019 نیشل ڈاگ شو میں بیسٹ اِن شو کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ تھور ٹیکساس میں رہتا ہے لیکن پیرو میں پیدا ہوا تھا۔
سی بی ایس نیوز کے مطابق تھور نے امریکا بھر سے آئے ہوئے 2 ہزار سے زیادہ کتوں میں بہترین کتے کا خطاب پایا۔

(جاری ہے)

یہ ڈاگ شو  فلاڈلفیا میں فلمایا گیاتھا اور اسے جمعرات کو این بی سی نیو ز پر پیش کیا گیا۔


تھور، جس کا  پورا نام جی سی ایچ جی ڈائمنڈ گولڈ ماجیسو پیسکو بلز ہے، نے 194 نسلوں کے کتوں کو ہرایا۔
اس ڈاگ شو میں کتے کی ایک نسل بھی متعارف کرائی گئی۔ ازاواخ (Azawakh)   امریکن کینل کلب کی طرف سے شناخت کی گئی وہ واحد نسل ہے، جس کا قد اس کی لمبائی سے ز یادہ ہے۔ مغربی افریقا میں اسے  شکاری کتے کے طور پر پالا جاتا ہے۔

تھور بلڈاگ نے امریکن نیشنل ڈاگ شو  میں پہلا انعام اپنے نام کر لیا
ازاواخ کتا

Browse Latest Weird News in Urdu