ٹیلی کام کمپنی کو 24 ہزار بار شکایت کرنے والے جاپانی شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 2 دسمبر 2019 23:48

ٹیلی کام  کمپنی کو 24 ہزار بار شکایت کرنے والے  جاپانی شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا

سائیتاما، جاپان سے تعلق رکھنے والے 71 سالہ پنشنر کو  پولیس نے کاروبار میں رکاؤٹ ڈالنے پر گرفتار کر لیا ہے۔اس شخص نے اپنی ٹیلی کام سروس کے ٹول فری نمبر پر پچھلے دو سالوں میں 24 ہزار بار فون کالز کیں۔یہ شخص ٹول فری نمبر پر کال کر کے  سروس کی شکایت کرتا  اور آپریٹر سےاس کے لیے  معذرت کرنے کا مطالبہ کرتا۔
صرف اکتوبر کے مہینے میں کاسوکابے سے تعلق رکھنے والے   اکیٹوشی اکاموٹو نے ٹیلی کام آپریٹر کے ڈی ڈی آئی (KDDI) کو ایک ہفتے میں فون کے ریڈیو براڈ کاسٹ نہ چلانے کی شکایت کرنے کے لیے  411 بار فون کالز کیں۔

اکیٹوشی نے پچھلے دو سالوں میں کے ڈی ڈی آئی کو یومیہ اوسطاً 33 فون کالز کیں۔ کمپنی نے اب تک اکیٹوشی کے خلاف کوئی شکایت نہیں کی تھی لیکن پچھلے ماہ جب  فون کالز کی تعداد بڑھنے سے معاملات برداشت سے باہر ہو گئے  تو کمپنی نے پولیس کو شکایت کر دی۔

(جاری ہے)


کمپنی کا کہنا ہے کہ  اکیٹوشی کی طرف سے ایک ہفتے میں 411 کالز آنے پر آپریٹرز کی ہمت جواب دے گئی، اس کے علاوہ آپریٹر دوسرے افراد کی رہنمائی کے قابل بھی نہ رہے۔

اس صورت حال میں کمپنی نے کوئی حل نہ پا کر  پولیس میں رپورٹ کر دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق  اکیٹوشی کمپنی کے ٹول فری نمبر پر کال کر کے  صرف یہی کہتا ہے کہ ”آؤ  اور ہمارے بیچ ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی اور غیر مناسب کاروباری مشق پر معافی مانگو“۔
پولیس اس وقت اکیٹوشی سے تحقیقات کر رہی ہے۔ اُن پر کاروبار میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu