سپرے پینٹ کیے ہوئے قطبی ریچھ نے جنگلی حیات کے روسی ماہرین کو حیران کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 4 دسمبر 2019 23:49

سپرے پینٹ کیے ہوئے قطبی  ریچھ نے جنگلی حیات کے روسی ماہرین کو حیران کر دیا

حال ہی میں جنگلی حیات کے روسی ماہرین  ایک قطبی ریچھ کو دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔ اس ریچھ  کی ایک سائیڈ پر سپرے پینٹ  سے T-34 پینٹ کیا گیا تھا۔
ٹی 34  ایک روسی ٹینک کا نام ہے۔ اس ٹینک نے دوسری جنگ عظیم میں  نازی جرمنی کے خلاف روس کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
ماہرین کا  خیال ہے کہ یہ ایک فوجی مذاق ہے کیونکہ سائنسدان ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جس کسی نے بھی ایسا کیا ہے، اس کے پاس ریچھ کو بے ہوش  کرنے کے لیے ٹرینکولائزر  گن تھی اور اس نے پینٹ کرنے سے پہلے ریچھ کو بے ہوش کیا تھا۔
ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کے ماہرین نے  قطبی ریچھ پر سیاہ پینٹ سے لکھنے کی مذمت کی ہے۔ڈبلیو ڈبلیو ایف روس کی پریس آفیسر  ڈاریا بویانوا نے  بی بی سی کو بتایا کہ  اس ریچھ کی فوٹیج دیکھ کر تنظیم کے افراد کافی حیران ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے  ریچھ پر ٹی 34 لکھنے کوایک برا مذاق قرار دیا ہے۔
سائنسدان اناطولے کوچینوف  کا کہنا ہے کہ ریچھ پر لکھنے الفاظ کی لکھائی کو دیکھ کر لگتا ہے کہ جس وقت انہیں پینٹ کیا گیا، اس وقت ریچھ  حرکت نہیں کر سکتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ لکھائی کا نشان کئی ہفتوں بعد مٹے گا۔ اس سے ریچھ کے لیے کئی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر قطبی ریچھ شکار کے دوران خود کو اپنی  برف جیسی رنگت کی بنا پر ہی چھپا تا ہے، اس لکھائی کے بعد وہ جانوروں کو نظر آ جائے گااور  شکار نہیں کر سکے گا۔
روسی حکام اس انوکھے کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu