کرائے کے ایک فلیٹ کو حاصل کرنے کے لیے ایک ہی دن میں 1750 افراد کا دورہ

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 5 دسمبر 2019 23:57

کرائے کے ایک فلیٹ کو حاصل کرنے کے لیے ایک ہی دن میں 1750 افراد کا دورہ
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں رہائش گاہوں کے کرائے اتنے زیادہ ہیں کہ اگر کوئی مناسب کرائے کا فلیٹ سامنے آئے تو اسے حاصل کرنے کے لیے  سینکڑوں امیدوار سامنے آ جاتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ 24 نومبر کو پیش آیا، جب ایک فلیٹ کو دیکھنے کے لیے ایک ہی دن میں 1749 افراد موقع پر پہنچ گئے۔اس فلیٹ کو ایک دن پہلے ہی  کرائے کے لیے پیش کیا گیا تھا۔
شونبرگ ٹاؤن ہال میں  1950 کی دہائی کی ایک بلڈنگ  کی تیسری منزل   پر واقع  اس فلیٹ میں 54 میٹر کی قابل استعمال جگہ ہے۔

اس جگہ میں 2 کمرے اور ایک بالکونی شامل ہے۔ اس فلیٹ کا کرایہ 550 یورو یا 610 ڈالر ماہانہ ہے۔ اس کرائے میں اضافی اخراجات جیسے پانی اور ہیٹنگ کے اخراجات بھی شامل ہیں۔اسی وجہ سے کسی بھی حیرانی نہیں ہوئی کہ اسے دیکھنے کے لیے ایک ہی دن میں 1749 افراد جمع ہو گئے۔

(جاری ہے)


24 نومبر   کو اس فلیٹ کی عمارت کے سامنے والی گلی  مقامی اجتماع کا منظر پیش کر رہی تھی۔

اتنے زیادہ لوگوں کو منظم رکھنے کے لیے اسٹیٹ ایجنسی  کا نمائندہ میگا فون پر ہدایات دے رہا تھا۔ اسٹیٹ ایجنسی ایک وقت میں تھوڑے وقت کے لیے 20  افراد کو فلیٹ دیکھنے دے رہی تھی۔
پراپرٹی منیجر رالف ہارمز نے جرمن رپورٹروں کو بتایا کہ  انہیں بہت زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں تھی، جن میں سے 1800 افراد کو فلیٹ دیکھنے کی دعوت دی گئی۔ انہوں نے پہلے سے کسی فلیٹ کے مالک یا بہت  زیادہ آمدنی  والے افراد کو فلیٹ دیکھنے کے لیے نہیں بلایا۔ 
رالف نے بتایا کہ جلد ہی وہ تمام درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد فلیٹ کو کرائے پر حاصل کرنے والے شخص کا انتخاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu