فلوریڈا کی گیلری میں ڈکٹ ٹیپ سے دیوار پر لگا کیلا 1 لاکھ 20 ہزار ڈالر میں فروخت ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 6 دسمبر 2019 23:58

فلوریڈا کی گیلری میں ڈکٹ ٹیپ سے دیوار پر لگا کیلا 1 لاکھ 20 ہزار ڈالر میں فروخت ہوگیا

فلوریڈا کی ایک گیلری سے فن کا ایک  نمونہ 1 لاکھ 20 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔فن کا یہ نمونہ اصل میں ایک کیلا تھا، جسے ڈکٹ ٹیپ سے دیوار سے لگایا گیا تھا۔
اطالوی آرٹسٹ ماؤریزیو کیٹلن    کے فن کا ایک نمونہ ڈکٹ ٹیپ سے دیوار پر لگایا ہوا کیلا بھی ہے۔ اس فن پارے کا نام دی کامیڈین ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ کا دوسرا فن پارہ بھی  1 لاکھ20 ہزار ڈالر میں فروخت ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)


آرٹ گیلری کے مالک ایمانوئل پیروٹن نے بتایا کہ اس طرح کا ایک اور فن پارہ بھی فروخت کے لیے پیش کیا جا چکا ہے، جس کی قیمت 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر ہوگی۔پہلے پیش کیے گئے فن کے پاروں کو فرانس کے ایک شخص نے خریدا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جب تک یہ فن پارہ یعنی کیلا دیوار سے لٹکا رہا، لوگ اس کے ساتھ سیلفی بناتے رہے۔ حکام کو یقین تھا کہ کم قیمت ہونے کی وجہ سے یہ چوری نہیں ہوسکتا۔ لیکن پھر یہ فن پارہ  1 لاکھ 20 ہزار ڈالر میں فروخت ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu