ایک غیر معمولی مچھلی غلط ساتھی چُن لے تو بچے مکمل طور پر نئی نسل کے ہوتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 7 دسمبر 2019 23:56

ایک غیر معمولی مچھلی غلط ساتھی چُن لے تو  بچے مکمل طور پر نئی نسل کے ہوتے ہیں

ایک غیر معمولی مچھلی  اگر غلط ساتھی کا انتخاب کر لے تو اس کے بچے بالکل نئی نسل   کے ہوتے ہیں۔ سیچلڈ ، افریقا کی تازہ پانی کی  جھیلوں میں رہنے والی ایک رنگین مچھلی ہے۔ یہ مچھلی  نسل بڑھانے کے لیے کبھی کبھار غلط ساتھی کا انتخاب کر لیتی ہے۔
نیچر کمیونی کیشنز میں شائع ہونے و الی ایک دس سالہ تحقیق ، جو دو جھیلوں پر کی گئی،  کے مطابق  اس نسل کی مادہ مچھلیاں اپنی آبادی میں حادثاتی طور پر نئے جین متعارف کراتی ہیں۔

(جاری ہے)


یونیورسٹی آف کیمبرج کی ایولوشنری بائیولوجسٹ جوانا میئر کا کہنا ہے کہ جب یہ جھیلیں بنی تو ان کا پانی گدلا ہوتا تھا۔ ایسے میں یہ مادہ مچھلیاں رنگوں کو ٹھیک سے نہیں دیکھ سکتی تھیں۔ اسی لیے وہ نئے ماحول میں نسل بڑھانے کے لیے ساتھی کا انتخاب کرنے میں احتیاط نہیں کر پائیں ۔
جوانا کی سرکردگی میں تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ    اپنی  تحقیق کے دوران انہوں نے جھیل میں سچلڈ کی 40 نئی انواع دریافت کی ہیں۔جوانا کا کہنا ہے کہ نئی نسلوں میں سچلڈ اور نر مچھلیوں، دونوں کے خواص ہوتے ہیں۔
سچلڈ کی معلوم اقسام کی تعداد 1300 سے زائد ہے۔ اس تحقیق سے ایسی نئی انواع کے بارے میں بھی معلوم ہوا ہے، جن کے بارے میں ہم پہلے نہیں جانتے تھے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu