پولی تھین پر پابندی لگنے کے بعد محکمہ جنگلات نے پلاسٹک کی پرانی بوتلوں میں پودے اگاناشروع کر دئیے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 9 دسمبر 2019 23:28

پولی تھین  پر پابندی لگنے کے بعد محکمہ جنگلات نے پلاسٹک کی پرانی بوتلوں میں پودے اگاناشروع کر دئیے
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ایک ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسرنے شجرکاری کے لیے پلاسٹک کی پرانی بوتلوں کا استعمال شروع  کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر کے اس اقدام کا مقصد اس ماحول دوست طریقے سے خواتین کو روزگار فراہم کرنا ہے۔
اس منصوبے میں کام کرنے والی ایک خاتون امرلتا منج کا کہنا ہے کہ وہ شہروں سے پلاسٹک کی پرانی بوتلیں جمع کر کے نرسری میں لاتی ہیں۔

اس کے بعد بوتلوں کو کاٹا جاتا ہے۔ پھر اس میں زرخیز مٹی بھر کر پودے اگائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)


پولی تھین کے بیگز پر پابندی لگنے کے  بعد محکمہ جنگلات نے پودے اگانے کے لیے بوتلوں کا استعمال شروع کیا ہے۔ ایک نرسری کے منیجر للن سنہا کا کہنا ہے کہ خواتین اپنے گھروں میں یا نرسری پر ہی بوتلیں کاٹتی ہیں اور پھر اس میں مٹی بھر کر پودے اگاتی ہیں۔
ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر پرانے مشرا کا کہنا ہے کہ بوتلوں میں پودے اگانے سے علاقے کی خواتین کی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔  انہوں نے تین ہزار پلاسٹک کی بوتلوں سے گملے بنائے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ ان پودوں کو فروخت کر کے اس سے حاصل ہونے والی رقم خواتین کو ہی دی جائے گی۔ اس پروگرام میں حصہ لینے والی خواتین کو یومیہ ادائیگی بھی کی جاتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu