پانی اورسیاہی سے بنے حیرت انگیز فن پارے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 10 دسمبر 2019 23:55

پانی اورسیاہی   سے بنے  حیرت انگیز فن پارے

عام طور پر  تصویریں بننے کے پورے عمل کو دیکھنا ایک اکتا دینے والا تجربہ ہوتا ہے لیکن  پانی اور سیاہی سے بنائے گئے فن پاروں کو بنتے ہوئے دیکھنا  دلچسپی سے خالی نہیں ۔
ایک فرانسیسی  فنکار ڈیوڈ بایو پچھلے تین سالوں سے  پانی اور سیاہی سے حیرت انگیز  پیٹنگ بنا رہے ہیں۔ 2016ء میں اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے فن کے بہت سے میڈیم کے تجربات سے گزرنے کے بعد  پانی اور سیاہی سے فن پارے بنانے کے طریقے کو اپنایا ہے۔

اس کی بہت زیادہ مشق کرنے سے وہ پانی اور سیاہی کے بیچ تعلق کو جان پائے ہیں۔ اس طریقہ کار میں ڈیوڈ پانی میں بھیگے برش سے کاغذ پر پیٹنگ کرتے ہیں۔ اس کے بعد وہ اس پر سیاہی کے قطرے ڈالتے ہیں، جس کے بعد وہ سیاہی تمام کاغذ پر پھیل جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس آرٹ کو ڈیوڈ نے واٹر آرٹ کا نام دیا ہے۔
سربین فنکار آندرے پینوواک بھی سیاہی اور پانی سے مصوری کرنے کے لیے کافی مقبول ہیں۔

وہ سیاہی اور پانی سے جانوروں، پھولوں، پھلوں اور پیچیدہ   قدرتی مناظر کی تصویریں بناتے ہیں۔
سیاہی اور پانی سے تصویریں بنانے  والے فنکاروں میں آندرے اور ڈیوڈ کے علاوہ  بھی بہت سے فنکار شامل ہیں  لیکن  حالیہ دنوں میں ان دونوں کی ویڈیوز ہی زیادہ وائرل ہو رہی ہیں۔  ان فنکاروں کی سیاہی اور پانی سے بنائی گئی  چند تصویروں کی ویڈیوز آپ بھی دیکھیں۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu