جاپان میں 51626 تحریری پیغامات کے ساتھ کرسمس ٹری نے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 10 دسمبر 2019 23:55

جاپان میں 51626 تحریری پیغامات کے ساتھ کرسمس  ٹری نے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

جاپان کے ایک شہر کوایک کرسمس ٹری کو 51626 پیغامات سے سجانے  پر گینیز ورلڈ ریکارڈ  سے نوازا گیا ہے۔ ان تمام پیغامات کو مقامی بچوں نے تحریر کیا ہے۔
موری یاما شہر کا کہنا ہے کہ انہوں نے  سکولوں اور ڈے کیئر سنٹر کے بچوں کو 3.7 انچ   کے کارڈز پر  شہر اور اپنے لیے خواہشات لکھنے کا کہا ۔ اس کے بعد ان کارڈز کوناکاسو ایلیمنٹری سکول میں نصب 100 فٹ اونچے کرسمس ٹری پر لگا دیاگیا۔

(جاری ہے)


اس موقع پر موجود گینیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے نے کرسمس کا معائنہ کرنے کے بعد  اس درخت کو سب سے زیادہ تحریری پیغامات کے ساتھ کرسمس ٹری قرار دیا گیا۔
اس پراجیکٹ کو پرانے ٹاون کو شہر قرار دئیےجانے کے 50 سال پورے ہونے پر شروع کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام پیغامات درخت پر 26 دسمبر تک لگے رہیں گے۔ا سکے بعد انہیں ایک ٹائم کیپسول میں رکھ دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu