چمپینزی نے اپنی نگران کی نقل میں کپڑے دھو دئیے۔ ویڈیو وائرل

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 11 دسمبر 2019 23:52

چمپینزی نے اپنی نگران کی نقل میں کپڑے  دھو دئیے۔ ویڈیو وائرل

چین کے ایک چڑیا گھر میں  ایک چالاک چیمپنزی نے  اپنی نگران کی نقل کرتے ہوئے کپڑے  دھو  دئیے۔ یوہئی نامی  اس 18 سالہ نر چیمپینزی کو اپنے پنجرے میں صابن اور  برش سے  ایک سفید ٹی شرٹ دھوتے دیکھا گیا۔ اس موقع پر موجود لوگوں نے شرٹ دھوتے  چیمپنزی کی  ویڈیو بھی بنائی۔چیمپینزی کے شرٹ دھونے کا واقعہ پچھلے جمعے کو  جنوب مغربی چین  میں چونگ چنگ کے  لیہی لیڈو تھیم پارک میں پیش آیا۔

(جاری ہے)


یوہئی کی نگران ژو نے  نیوز ویب سائٹ ای سی این ایس کو بتایا   کہ جب بھی وہ اپنے کپڑے دھونے بیٹھتی، چیمپینزی  انہیں دیکھتا۔مس ژو نے بتایا کہ انہوں نے جان بوجھ کر ایک صابن، ایک برش اور سفید ٹی شرٹ چیمپنزی کے پنجرے میں چھوڑی تاکہ دیکھ سکیں کہ وہ کیا کرتا ہے۔
مس ژو نے بتایا کہ وہ  چیمپینزی کو کپڑے دھونا  سکھانا نہیں چاہتی تھیں ، لیکن وہ انہیں مسلسل دیکھتا رہتا تھا، اس پر انہوں نے سوچا کہ چیمپینزی کے پنجرے میں بھی  ٹی شرٹ، صابن اور برش چھوڑنا چاہیے ، تاکہ دیکھیں کہ وہ کیا کرتا ہے۔
چیمپینزی کے کپڑے دھونے کی ویڈیو چینی سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو چکی ہے۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu