ماہرین آثاریات نے 1700 قدیم رومی انڈے تلاش کر لیے لیکن حادثاتی طور پر کچھ ٹوٹ بھی گئے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 11 دسمبر 2019 23:52

ماہرین آثاریات نے  1700 قدیم رومی انڈے تلاش کر لیے لیکن حادثاتی طور پر کچھ ٹوٹ بھی گئے

2007 سے 2016 کے درمیان ماہرین آثاریات    نے وسطی برطانیہ میں  بیری فیلڈ نامی قدیم رومی آباد مقام کی کھدائی کی ۔ یہاں سے ملنے والی  چیزوں میں چار مرغی کے انڈے بھی شامل ہیں۔یہ  انڈے  1700 سال سے  محفوظ ہے۔تاہم ان انڈوں میں سے کچھ حادثاتی طور پر ٹوٹ گئے ہیں۔ان انڈوں کے ٹوٹنے  پر ان سے کافی تیز بو  آئی تھی۔ آکسفورڈ آرکیالوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق یہ جگہ اکیمان سٹریٹ نامی رومی سٹرک کے ساتھ  ہے۔

اس جگہ سے مزید بہت سے نوادرات بھی ملے ہیں۔
یہاں سے نایاب لکری کی ٹوکریاں، چمڑے کے جوتے اور بہت سے آلات ملے ہیں۔یہ انڈے پانی کی ایک میز کے نیچے تھے، اسی وجہ سے اتنے عرصے محفوظ رہے۔یہاں ملنے والے چار انڈوں میں سے تین کسی حد تک ٹوٹ گئے ہیں جبکہ ایک بالکل ٹھیک حالت میں ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین اس بات  پر کافی خوش ہیں کہ  انہیں برطانیہ سےرومی انڈا  ٹھیک حالت میں ملا ہے۔


ماہرین آثاریات کے مطابق قدیم روم میں انڈے اور روٹیوں کی ٹوکری کو تدفین کی رسومات میں استعمال کیا جاتا تھا۔آئی ایف ایل سائنس کے مطابق  قدیم روم میں انڈوں کا تعلق متھراس اور عطارد دیوتا سے بیان کیا جاتا ہے۔ماہرین کو بیری فیلڈ میں رومن قبروں سے  مرغی کی ہڈیاں اور انڈوں کے چھلکے بھی ملے تھے۔
یہ انڈے اس وقت آکسفورڈ آرکیالوجی کے ہیڈکواٹر میں محفوظ کیے گئے ہیں۔ بعد میں انہیں بکنگھم شائر کاؤنٹی میوزیم میں عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu