کار ڈیلر شپ نے 10 لگژری کاروں پر خراشیں ڈالنے والی 3 سالہ بچی کے باپ پر مقدمہ کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 12 دسمبر 2019 23:55

کار ڈیلر شپ نے 10 لگژری کاروں پر خراشیں ڈالنے والی 3 سالہ بچی کے باپ پر مقدمہ کر دیا

حال ہی میں  گوئلن، چین میں ایک آڈی ڈیلر شپ نے ایک شخص پر مقدمہ کیا ہے۔اس شخص کی 3 سالہ  بیٹی نے ڈیلر شپ پر ایک  دو نہیں بلکہ 10 لگژری گاڑیوں پر خراشیں ڈال دی تھیں۔  اس شخص نے ڈیلر شپ  کے ساتھ 10 ہزار ڈالر  ادا کر کے تصفیہ کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
چھوٹی بچی کے والد، جنہیں صرف مسٹر ژہاؤ کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، اپنے دوست کے  ساتھ کار دیکھنے ڈیلر شپ پر آئے تھے۔

ساتھ میں وہ اپنی بیوی اور بچی کو بھی لیتے آئے۔ ڈیلر شپ پر انہوں نے اپنی بچی کو اکیلا چھوڑ دیا اور خود لگژری گاڑیاں دیکھنے لگے۔کچھ دیر اپنے کھلونوں سے کھیلنے کے بعد چھوٹی بچی نے ایک پتھر اٹھایا اور دس کاروں پر خراشیں ڈال دیں۔بچی نے جن گاڑیوں پر خراشیں ڈالی ان میں سے ایک آڈی کیو 8 بھی شامل ہے، جس کی قیمت 1 ملین یوان یا 1 لاکھ 42 ہزار ڈالر ہے۔

(جاری ہے)


آڈی ڈیلر شپ نے بتدریج مسٹر ژہاؤ پر مقدمہ کر کے 2 لاکھ یوان یا 28 ہزار 400 ڈالر ہرجانہ طلب کیا۔ ڈیلر شپ کا کہنا تھا  کہ یہ رقم صرف ایک اندازہ ہے۔ حتمی تخمینے کے دوران اس میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ڈیلر شپ کے ترجمان نے بتایا کہ وہ اب ان گاڑیوں کو برانڈ نیو کہہ کر فروخت نہیں کر سکتے جبکہ دوبارہ پینٹ کرانے سے ان کی قیمت کم ہو جائے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ اگر وہ پینٹ کرانے کے بعد گاڑیوں کو برانڈ نیو کہہ کر فروخت کریں گے تو جھوٹ پکڑے جانے پر گاہک گاڑی کی اصل قیمت سے 3 گنا زیادہ ہرجانے کا مقدمہ کر سکتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کاریں چونکہ کافی کم قیمت پر فروخت ہونگی، اس لیے وہ 2 لاکھ یوان ہرجانہ چاہتے ہیں۔ مسٹر ژہاؤ نے اتنا زیادہ جرمانہ ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا تاہم بتدریج 70 ہزار یوان یا 10 ہزار ڈالر ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔
گزشتہ دنوں چین میں ہی ایک ایسا کیس بھی سامنے آیا تھا، جس میں ایک شخص نے قیمتی گاڑی کو صرف اس وجہ سے خراشیں ڈال دی تھیں کہ اُن کو والد کو یہ کار خریدنا ہی پڑےگی(تفصیلات اس صفحے پر

Browse Latest Weird News in Urdu