محمد نام امریکا میں بچوں کے دس سرفہرست ناموں میں شامل ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 12 دسمبر 2019 23:55

محمد نام امریکا میں بچوں کے دس سرفہرست ناموں میں  شامل ہوگیا

وائس آف امریکا کے مطابق  محمد نام نے  پہلی بار امریکا  میں بچوں کے سرفہرست دس ناموں میں  اپنی جگہ بنا لی ہے۔یہ رپورٹ بے بی سنٹر نامی ویب  سائٹ کے ڈیٹا کی بنیاد پر ترتیب دی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ2019 میں لڑکوں اور لڑکیوں کے سرفہرست دس  ناموں میں  دو عربی ناموں محمد اور علیا نے پہلی بار اس فہرست میں جگہ بنائی ہے۔اس فہرست میں لڑکیوں کے ناموں میں صوفیہ بددستور سرفہرست نام رہا جبکہ اس سال لڑکوں میں سرفہرست لیام نام رہا۔

اس سال محمد اور علیا نے میسن اور لیلا کی جگہ لی۔اس فہرست کے مطابق دوسرے مقبول ناموں میں  جیکسن، نوح، ایڈن اور گرایسن لڑکیوں  جبکہ اولیویا، ایما، ایوا، آریا لڑکیوں کے ناموں میں سرفہرست رہے۔
بے بی سنٹر کی گلوبل ایڈیٹر لنڈا مرے کا کہنا ہے کہ مسلمان خاندان اپنے پہلے بیٹے کا نام پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نام پر محمد رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)


یو ایس سوشل سیکورٹی  ڈیپارٹمنٹ کے ڈیٹا کے مطابق 2000ء میں محمد نام کا نمبر 620 تھا۔ 2018 میں یہ 345 پر پہنچ گیا ہے۔ بے بی سنٹر  ڈاٹ کام نے اعتراف کیا کہ یہ درجہ اوپر جا سکتا ہے ، انہوں نے بتایا کہ  سوشل سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ  ہجوں کے فرق جیسے Mohammad، Mohammed یا Muhammad   کی  وجہ اسے ایک نہیں بلکہ تین نام سمجھتا ہے۔بے بی سنٹر کے مطابق  پچھلے تین سالوں سے محمد برطانیہ کا سب سے  مقبول نام بھی ہے۔تاہم برطانیہ میں ماہرین شماریات محمد نام کے تینوں ہجوں کو ایک ہی  نام شمار کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu