بھارتی گاؤں میں دو سر والا کوبرا نکل آیا۔ ویڈیو وائرل

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 12 دسمبر 2019 23:55

بھارتی گاؤں میں دو سر والا کوبرا نکل آیا۔ ویڈیو وائرل

بھارت میں محکمہ جنگلی حیات کا حکام کا کہنا ہے کہ  ایک گاؤں میں دیہاتیوں نے دو سر والا کوبرا دریافت کیا ہے تاہم  دیہاتیوں نے اپنے مذہبی عقائد کی وجہ سے سانپ کو  محکمہ جنگلی حیات کے حوالے کر نے سے انکار کر دیا ہے۔
محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ دو سروں  والا  زہریلا کوبرا مڈناپور سٹی، بنگال سے دریافت ہوا ہے۔

(جاری ہے)

  ماہر ہوامیات کاؤستو چکرابورتی کا کہنا ہے کہ  گاؤں والوں نے سانپ کو محکمے کے حوالے نہیں کیا کیونکہ انہیں مذہبی عقائد کی بنا پر یقین تھا کہ دوسروالی اس مخلوق  میں افسانوی اثرات ہونگے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ مکمل طور پر حیاتیاتی مسئلہ ہے، جس طرح انسانوں میں دو سر یا انگوٹھوں والے انسان پیدا ہو سکتے ہیں، ویسے ہی اس سانپ کے بھی دو سر ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس کا افسانوی عقائد سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس طرح کے جانوروں کو پنجرے میں رکھا جائے تو ان کی زندگی کچھ بڑھ جاتی ہے۔


Browse Latest Weird News in Urdu