کوئی نہیں جانتا اس ویلش ٹاؤن میں سینکڑوں پرندے کیسے مارے گئے

اتوار 15 دسمبر 2019 23:54

کوئی نہیں جانتا اس ویلش ٹاؤن میں سینکڑوں پرندے کیسے مارے گئے

شمالی ویلز کی ایک سڑک پر سینکڑوں پرندے مردہ پائے گئے ہیں۔ انگلسی کی ایک سڑک پر 300 سے زیادہ مینا  خون میں لت پت پائیں گئیں۔
نارتھ ویلز لائیو کے مطابق ان مینا ؤں کو ہنا سٹوینز نے  اس وقت دیکھا جب وہ اپنے گھر جا رہی تھیں۔ مس سٹیونز نے بتایا کہ  انہوں نے آسمان پر پرندوں کے ایک جھنڈ کو اڑتے دیکھا۔ یہ پرندے زمین پر اترے اور کچھ کھانے لگے۔ ایک گھنٹے بعد وہ مر چکے تھے۔


مس سٹیونز کے ساتھی  ڈافیڈ ایڈورڈ نے اس مردہ پرندوں کی تصویر بنا کر فیس بک پر شیئر کر دی ۔

(جاری ہے)

یہ تصویر نارتھ ویلز برڈ اینڈ وائلڈ لائف سائٹنگ نامی گروپ میں شیئر کی گئی تھی۔شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا گیا تھا کہ 225 پرندوں کو سڑک پر اور 100 سے زیادہ دوسروں کو جھاڑیوں پر گنا گیا ہے۔ایڈورڈ نے اپنی پوسٹ میں خدشہ ظاہر کیا کہ ان پرندوں نے زہریلا  دانہ کھایا ہے۔
بی بی سی کے مطابق اینیمل اینڈ پلانٹ ہیلتھ ایجنسی نے پرندوں کے نمونے جمع کر لیے ہیں۔نارتھ ویلز پولیس کا کہنا ہے کہ وہ بھی اس عجیب وغریب دریافت  کی تفتیش کر رہے ہیں۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ اس بارے میں کچھ جانتے ہیں تواپنی معلوم پویس کے ساتھ شیئر کریں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu